بیجنگ موٹر شو میں ٹویوٹا ویوس 2016 کا نیا انداز پیش کردیا گیا

0 179

چین کے سب سے بڑے گاڑیوں کے میلے بیجنگ آٹو شو میں ٹویوٹا نے ویوس 2016 کے نئے انداز (facelift) سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ جاپانی کار ساز ادارے کی ٹویوٹا ویوس 4 دروازوں والی چھوٹی سیڈان ہے جسے ایشیا بحر الکاہل خطے میں خاصی شہرت حاصل ہے۔ ٹویوٹا بیلٹا کی طرز پر تیار کی جانے والی اس گاڑی کو دنیا کے چند ایک حصوں میں یارس سیڈان کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

ٹویوٹا ویوس کا شمار ان گاڑیوں میں کیا جاتا ہے جسے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں تیار و فروخت کیے جانے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔ ان افواہوں کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز وِٹز یا ویوس کو مقامی سطح پر تیار کر کے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی تھی تاہم اب تک اس بابت کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آئی۔ اگر ٹویوٹا انڈس یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کرواتا ہے تو یہ ہونڈا سِٹی کی بہترین مدمقابل ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت: ووکس ویگن نے ٹویوٹا کو پیچھے چھوڑ کر سب کو حیران کردیا

ٹویوٹا ویوس 2016 کا نیا انداز پہلے سے ملتا جلتا لیکن قدرے جذباتی اور جدید معلوم ہوتا ہے۔ بالخصوص اگلے حصے میں نئی سیاہ گِرل کے اضافے سے گاڑی کا انداز خاصہ پرکشش ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے بمپرز کے دونوں جانب 2 نئی ایل ای ڈی لائٹس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ان قابل ذکر تبدیلیوں کے بعد اسے ویوس کا نیا انداز کہنا بالکل درست ہے۔ البتہ اگلے حصے کے برعکس پچھلے حصے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ عقبی لائٹس پچھلے ماڈل ہی جیسی ہیں جبکہ پچھلے بمپر میں موجود لائٹس کو تھوڑا خم دیا گیا ہے۔ دائیں اور بائیں جانب سے دیکھنے پر بھی شاید آپ اس نئے انداز میں زیادہ تبدیلیاں محسوس نہ کرپائیں گے۔

چینی مارکیٹ کے لیے پیش کی جانے والی ٹویوٹا ویوس 1300cc اور 1500cc انجن (4-سلینڈر 5NR-FE) کے ساتھ دستیاب ہے۔ اس کے ساتھ ڈیول VVT-i کے علاوہ 5-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس یا 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن منسلک کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹویوٹا (Toyota) کی جانب سے ویوس کو 2NR-FE انجن اور CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.