ہائی-اسپیڈ انفنٹی150cc کی عنقریب آمد؛اہم تفصیلات اور تصاویر

2 521

نئی موٹر سائیکل کی آمد کے منتظر رہتے ہیں۔ اور ایسے ہی لوگوں کے لیے یہ خبر جوش و خروش کا باعث ہوگئی کہ ہائی-اسپیڈ (Hi-Speed) موٹرسائیکل کا نیا ماڈل جلد ہی پاکستان میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ مستقل قریب میں پیش کی جانے والی موٹر سائیکل نہ صرف خصوصیات بلکہ اپنے انداز میں بھی پہلے سے کہیں زیادہ مختلف ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی-اسپیڈ نئی  150cc موٹر سائیکل پیش کرنے جارہا ہے!

ہائی-اسپیڈ انفنٹی 150cc موٹر سائیکل

ہم نے پچھلے بلاگ میں قارئین کو بتایا تھا کہ ہائی-اسپیڈ انفنٹی دراصل وہی چینی موٹر سائیکل ہے جو زونگ شین انفنٹی کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔ پاکستان میں دستیاب کیفے ریسر انداز کی حامل 150cc موٹر سائیکل نے ہمیں نئے آنے والی موٹر سائیکل کے بارے میں مزید جاننے پر اکسایا اور ہم نے پاک ویلز بلاگ پڑھنے والوں کے لیے اس کی اہم ترین معلومات کو یکجا کر کے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

zongshen-infinity-125cc-9

انجن + گیئرباکس

سب سے پہلے انجن کی بات کرتے ہیں۔ یہ موٹر سائیکل ایک سلینڈر پر مشتمل 149cc ایئر کولڈ انجن کے ساتھ پیش کی جارہی ہے۔ اس انجن میں اووَر ہیڈ والوز شامل ہیں اور اسے ڈیول اسپارک ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ انجن 8 ہزار آر پی ایم پر 11.4 بریک ہارس پاور اور 7,500آر پی ایم پر 10 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرسکتا ہے۔اس کی قابل ذکر خوبیوں میں سے ایک بیلنس شافٹ ہے جو ایک سلینڈر والے انجن کی روایتی لرزش(وائبریشن) کو کم کرنے میں زبردست کردار ادا کرتا ہے۔ انجن بور اور اسٹروک 62 ملی میٹر سے 49.5 ملی میٹر تک ہے اور اس کا کمپریشن ریشو 9:2:1 ہے۔

دیگر خصوصیات

بریکس کی بات کریں تو اس موٹر سائیکل میں آگے کی طرف سنگل پسٹن ڈسک بریک اور پیچھے کی طرف ڈرم بریکس شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آگے کی جانب سسپنشن کے لیے ٹیلی اسکوپک فورکس اور پیچھے گیس پر مبنی شاکس آبزرورز بھی موجود ہیں۔ اس کے فیول ٹینک میں زیادہ سے زیادہ 15 لیٹرایندھن کی گنجائش ہے۔ علاوہ ازیں بٹن سے موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے، کِل سوئچ، گیئر اور آئل کی مقدار بتانے کی سہولت کے علاوہ بہت سی دیگر قابل ذکر خصوصیات بھی اس موٹر سائیکل کا حصہ ہیں۔

hi speed 150cc motorcycle in pakistan

زونگ شین اور رازی موٹرز

زونگ شین کا تعلق وسطی چین کے شہر چونگ چنگ سے ہے۔ یہ چینی ادارہ دو اور چار پہیوں والی چھوٹی موٹر سائیکلیں اور جنریٹرز بنانے کے لیے مشہور ہے۔ زونگ شین سالانہ دس لاکھ سے زائد چھوٹے انجن والی گاڑیاں تیار کرتا ہے۔ ان کا پاکستانی شراکت دار ادارہ، ہائی-اسپیڈ بائیکس، رازی موٹرز انڈسٹریز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی ملکیت ہے۔ یہ ادارہ حیدرآباد، سندھ میں واقع کارخانے میں سال 2011 سے موٹر سائیکلوں کی تیاری میں مصروف ہیں۔ رازی موٹرز  کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ چینی موٹر سائیکل تیار کرنے والے اداروں میں ہوتا ہے۔

zongshen-infinity-125cc-6

zongshen-infinity-125cc-8

zongshen-infinity-125cc-3

پاکستان میں عنقریب پیش کی جانے والی ہائی-اسپیڈ انفنٹی 150cc موٹر سائیکل کا مختصر تعارف آپ نے پڑھا۔ ساتھ ہی ہم نے آپ کو یہ بھی بتایا کہ کون سا ادارہ اسے پاکستان میں متعارف کروانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دیگر ادارے بھی ہائی-اسپیڈ سے سکھتے ہوئے جلد ہی اپنی موٹر سائیکلوں کے نئے ماڈل میدان میں اتاریں گے۔

zongshen-infinity-125cc-10

zongshen-infinity-125cc-5

zongshen-infinity-125cc-4

zongshen-infinity-125cc-2

zongshen-infinity-125cc-7

zongshen-infinity-125cc-1

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.