پاکستان میں دستیاب چینی برقی گاڑیاں؛ شیفینگ D101 بھی مقابلے میں شامل!

4 229

گاڑیوں کے شعبے میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر ڈالیں تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑیاں بنانے والے تمام ہی ادارے یہ بات تسلیم کرچکے ہیں کہ مستقبل برقی گاڑیوں ہی کا ہے۔ اس ضمن میں ٹیسلا جیسے اداروں کی زبردست کامیابی سب کے سامنےہی ہے۔ دوسری طرف روایتی گاڑیاں بنانے والے ادارے جیسا کہ جنرل موٹرز، نسان اور بی ایم ڈبلیو بھی اب پائیدار اور کم قیمت برقی گاڑیوں بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے زور و شور سے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسان لیف 2018؛ ایک بار چارجنگ کے بعد 150 میل تک سفر کرنے کی قابلیت

ایک جانب ہمیں گاڑیاں بنانے والے مغربی ادارے برقی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی میں زبردست پیش رفت کرتے رہے ہیں تو دوسری جانب چینی ادارے بھی اس شعبے میں قابل ذکر رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چینی اداروں کی پیش قدمی اگرچہ مغربی اداروں سے زیادہ نہیں لیکن اسے کم بھی نہیں کہا جاسکتا۔ اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک چین کے سامنے موجود آلودگی کا دیو  بھی ہے جسے برقی گاڑیوں کے ذریعے قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔چینی حکومت نہ صرف برقی گاڑیاں تیار کرنے والے اداروں اور افراد کی زبردست مالی معاونت کر رہی ہے بلکہ انہیں تحقیق و ترقی کے بھی بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ہمارے یہاں پہلے ہی کئی چینی کار ساز ادارے موجود ہیں جن میں FAW سے لے کر فوٹوں اور زوتیے تک دیگر بہت سے شامل ہیں۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں چینی برقی گاڑی کی دستیابی زیادہ دور نہیں ہے۔ اور اب جبکہ ایک نجی ادارے نے چین میں تیار شدہ برقی گاڑی پاکستان درآمد  کر لی ہے تو ایسے میں اس خیال کو مزید تقویت بھی ملتی ہے۔یہ گاڑی شیفینگ D101 ہے۔ عالمی سطح پر شیفینگ کا نام بہت جانا مانا  تو نہیں لیکن یہ ادارہ چین میں برقی گاڑیاں تیار کرنے میں پیش پیش ہے۔ ان کی زیادہ تر محنت برقی گاڑیوں کے میدان میں ہی نظر آتی ہے۔ مجموعی طور دیکھا جائے تو شیفینگ کا گروپ ٹریکٹرز سے لے کر دیگر بھاری مشینری اور ان کے ٹائرز و دیگر ساز و سامان بھی تیار کرتا آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صارفین کے لیے موزوں 7 کم قیمت اور چھوٹی چینی گاڑیاں

شیفینگ نے شہر کی مناسبت سے آٹھ چھوٹی برقی گاڑیاں پیش کر رکھی ہیں۔ ان کا D101 ماڈل پانچ دروازوں اور چار سیٹوں والی چھوٹی ہیچ بیک جیسا ہے۔شیفینگ D101  کی  لمبائی 3465 ملی میٹر، چوڑائی 1530 ملی میٹر جبکہ اونچائی 1485 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کا مجموعی وزن 1180 کلوگرام ہے جبکہ اس کا ویل بیس یعنی فرش 2345 ملی میٹر طویل ہے۔ ایک بار مکمل چارجنگ کے بعد یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 150 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔ شیفینگ کے مطابق اس کی بیٹری صرف 9 گھنٹے میں صفر سے 100 فیصد  تک چارج کی جاسکتی ہے۔ شیفینگ D101 کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے D101 میں آگے کی جانب ڈسکس بریکس جبکہ پیچھے کی جانب ڈرمز بریکس شامل کیے گئے ہیں۔

shifeng-d101-pakwheels-9 shifeng-d101-pakwheels-4 shifeng-d101-pakwheels-10

جہاں تک بات ہے اس گاڑی میں دستیاب سہولیات کی تو پاور اسٹیئرنگ، سینٹرل لاکنگ، پیچھے کی جانب برقی ہیچ، ہیٹر اور ایئر کنڈیشننگ جیسی تمام بنیادی خصوصیات D101 میں شامل ہیں۔لاہور میں شیفینگ D101 کی قیمت لگ بھگ ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ چین میں اس گاڑی کی قیمت 6 ہزار ڈالر سے کچھ زائد ہے۔ ابتداء میں صرف 22 گاڑیاں ہی چین سے پاکستان درآمد  کی گئی ہیں۔  ان گاڑیوں کو پاکستان میں پیش کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کا ردعمل اچھا رہا تو وہ مستقبل میں مزید گاڑیاں درآمد کریں گے۔  پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ  برقی گاڑیاں کسٹم/ ڈیوٹی کے تحت نہیں آتیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان گاڑیوں کو پاکستان درآمد  کرنے والوں کو بھاری  ڈیوٹی ادا کرنا پڑی ہے کیوں کہ پاکستان میں برقی گاڑیوں کی درآمد  کے لیے کوئی استثنی دستیاب نہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.