ہونڈا HR-V اور ہونڈا وِزل ہائبرڈ ؛ جامع و مختصر جائزہ

1 250

ہونڈا ایٹلس کی جانب سے نئی ہونڈا HR-V پیش کیے جانے کے بعد پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد میں اس کے بہت چرچے ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ گاڑی جاپانی ہونڈا وِزل ہی کی نقل ہے بس معمولی تبدیلیاں ہی ان دونوں گاڑیوں کو الگ بناتی ہیں۔ ہونڈا وِزل کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ درآمد کی جانے والی گاڑیوں میں کیا جاتا ہے، اس لیے ہونڈا ایٹلس کی خواہش ہوگی کہ ہونڈا HR-V بھی ملک میں کامیابیاں سمیٹے۔ چونکہ ہونڈا HR-Vپاکستان ہی میں تیار کر کے فروخت کی جائے گی اس لیے بعد از استعمال فروخت بھی اچھی قیمت ملنے کی امید صارفین کواس گاڑی کی جانب متوجہ کرسکتی ہے۔ ہونڈا سِوک 2016 کی پاکستان آمد میں ابھی کچھ وقت باقی ہے اس لیے ہونڈا کے مداح HR-V سے اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں۔

ہونڈا ایٹلس نے گزشتہ سال ہونڈا سِٹی کی نئی جنریشن پاکستان میں متعارف نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سِٹی کی چھٹی جنریشن بھارت میں نومبر 2013 سے برائے فروخت دستیاب ہے لیکن پاکستان میں پرانی سِٹی ہی کو نئے انداز سے پیش کردیا گیا۔ اس صورتحال کے بعد ہونڈا ایٹلس کے کاروبار میں شدید کمی آئی جس کے بعد نئی گاڑی پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے لیے ہونڈا جیز / ہونڈا فِٹ پر بھی غور کیا گیا تاہم قرعہ ہونڈا HR-V کے نام نکلا جو گذشتہ روز پیش کردی گئی۔

بلاگ اور سوشل میڈیا پر ہونڈا HR-V سے متعلق کیے گئے تبصروں میں پاک ویلز سے کئی ایک سوالات بھی پوچھے گئے۔ ان میں سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال جاپان سے درآمد کی جانے والی ہونڈا وِزل اور مقامی سطح پر تیار ہونے والی ہونڈا HR-V کے درمیان فرق کا تھا۔ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی اور ان تمام اہم تفریقات کو ایک اکھٹا کیا جو ایک خریدار کے لیے جاننا ضروری ہیں۔ چونکہ ہونڈا ایٹلس کی جانب سے اب تک گاڑی کی مکمل معلومات فراہم نہیں کی گئیں لہٰذا بیان کیے گئے فرق میں کچھ کمی و بیشی ہوسکتی ہے۔ بہرحال، مجھے امید ہے کہ ہمارے بہت سے قارئین کو اس مضمون میں اپنے سوالوں کے جوابات مل جائیں گے۔

ہونڈا HR-V اور ہونڈا وِزل کے درمیان سب سے اہم اور بنیادی فرق ہائبرڈ ٹیکنالوجی کا ہے۔ وِزل میں ہونڈا کا IMA ہائبرڈ نظام (DOHC ICE مع برقی موٹر) نصب ہے جبکہ HR-V میں عام 1500 سی سی SOHC انجن لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹائر میں ہوا جانچنے کا نظام، نشستوں پر حدت کا نظام، دھند سے محفوظ سائیڈ مررز، دن کی روشنی میں بھی نظر آنے والی لائٹس، مخصوص لین میں گاڑی چلانے کے نظام جیسی خصوصیات ایسی ہیں جو عالمی سطح پر دستیاب HR-V میں تو موجود ہیں لیکن ہونڈا ایٹلس کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

ہونڈا ایٹلس کے مطابق تو HR-V جاپانی ہونڈا وِزل سے زیادہ بہتر ہے۔ ادارے کے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا تبصرہ ملاحظہ کریں:

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان میں یہ گاڑی کتنی مقبول ہوتی ہے۔ اس حوالے سے مزید معلومات جیسے جیسے ہمیں ملتی رہیں گی ویسے ویسے ہم اپنے قارئین تک پہنچاتے رہیں گے۔ تب تک ہمارے قارئین نیچے موجود تصاویر اور معلومات سے ان دونوں گاڑیوں کا موازنہ کرسکتے ہیں۔

Honda-HR-V-vs-Honda-Vezel-Hybrid-front

Honda-HR-V-vs-Honda-Vezel-Hybrid-side-front

Honda-HR-V-vs-Honda-Vezel-Hybrid-back

Honda-HR-V-vs-Honda-Vezel-Hybrid-interior

Honda-HR-V-vs-Honda-Vezel-Hybrid-side

Features

Specs

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.