موٹر سائیکل کے گرم انجن پر ٹھنڈا پانی ڈالنا اسے خراب کردے گا، لیکن کیوں؟

0 1,016

گزشتہ سال اپنی پہلی موٹر سائیکل خریدنے کے بعد سے میں بارہا سفر مکمل کرنے کے بعد اس کے گرم انجن پر ٹھنڈا پانی پھینکنے کا لطف اٹھاتا تھا۔ پہلے میرا بند دماغ یہ سمجھتا تھا کہ بخارات بنتا پانی نہ صرف دیکھنے میں اچھا لگتا ہے بلکہ یہ موٹر سائیکل کو جلد ٹھنڈا ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لیکن میرے سارے خیالات اس وقت بکھر گئے جب میں ایک مرتبہ سروس کروانے کے لیے سروس اسٹیشن گیا۔ کیونکہ میں بہت دیر تک چلاتا رہا تھا اس لیے وہاں کام کرنے والے ایک بندے نے کہا کہ کیونکہ انجن بہت زیادہ گرم ہے اس لیے بہتر ہے کہ کچھ دیر انتظار کیا جائے اور اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب ایک طرف میں بتانا چاہتا تھا کہ کچھ نہیں ہوتا، تم کام شروع کرو، لیکن دوسری جانب کیونکہ میں موٹر سائیکل کا ماہر نہیں تھا اور ابھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہا تھا اس لیے فیصلہ کیا کہ گھر چلا جاؤں اور کچھ تحقیق کرلو تاکہ خود پر واضح ہو جائے کہ گرم انجن پر ٹھنڈا پانے ڈالنے سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔ 

کچھ تحقیق کرنے پر میں یہ جان کر حیران ہو گیا کہ یہ حرکت آپ کے انجن کے لیے بہترین ہو سکتی ہے، اگر آپ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو۔ سوچیں ایک انتہائی گرم چیز کو اچانک ٹھنڈا کیا جائے تو کیا ہوگا، جیسا کہ گرم لوہا یا پھر کچھ کم کرلیں تو المونیم۔ دھاتی الائے گرم ہونے پر یکساں پھیلتا ہے اور ٹھنڈا کرنے پر سکڑتا ہے، البتہ اچانک اور غیر یکساں طور پر سکڑنے سے اس میں دراڑ پڑ سکتی ہے۔ موٹر سائیکل انجن کے معاملے میں جو درحقیقت بہت بڑا نہیں ہوتا، دراڑ ڈال سکتا ہے۔ نتیجتاً انجن تبدیل کرنے کی مصیبت مول لینا پڑ سکتی ہے۔ جب آپ گرم انجن پر ٹھنڈا پانی ڈالتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ پانی کس طرح تیزی سے بخارات بن جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کرینک کیس کی بالائی سطح کی گرمی کو جذب کر لیتا ہے جبکہ انجن کے اندر کا درجہ حرارت بدستور زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے کرینک کیس کے ایک ہی حصے میں درجہ حرارت میں بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے۔ 

مزید یہ کہ پانی پوری سطح سے درجہ حرارت کو یکساں جذب بھی نہیں کر پاتا بلکہ صرف ان حصوں سے کرتا ہے جن سے براہ راست مس ہوتا ہے۔ یوں کرینک کیس پر درجہ حرارت کا بڑا فرق انجن کو “تھرمل شاک” میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اب ہوسکتا ہے کہ آپ میں سے کوئی یہ اعتراض کریں کہ آپ بھی تو بہت عرصے تک یہ حرکت کرتے رہے تھے اور آپ کی موٹر سائیکل بالکل ٹھیک چلتی رہی۔ ایسے لوگوں سے یہی کہوں گا کہ اس میں قسمت کا نہیں بلکہ آپ انجن کی بناوٹ میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا تعلق ہے۔ مٹیریل ایسا ہو وقت کے ساتھ ساتھ ایسی کسی بھی حرکت کے خلاف مزاحمت رکھتا ہو۔ لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور بالآخر ایک دن جب آپ اپنی موٹر سائیکل کے انجن پر پانی ڈالیں گے تو شاید وہ آخری وقت ہوگا۔ البتہ اپنے آپ کو کسی بھی ایسی مصیبت سے بچانے کے لیے یہ سرفہرست 5 وجوہات ہیں کہ موٹر سائیکل کے گرم انجن پر پانی نہیں ڈالنا چاہیے۔

کرینک کیس اپنی مضبوطی اور عام لچک کھو بیٹھتا ہے اور نسبتاً کمزور پڑ جاتا ہے۔ 

درجہ حرارت کا عدم توازن ننھی دراڑیں ڈال سکتا ہے، جو وقت کے ساتھ بڑھ سکتی ہیں۔ 

یہ اسپارک پلگ کو نقصان پہنچاتا ہے اور اسپارک پلگ کی سیرامک باڈی کو کمزور کر دیتا ہے۔ 

یہ کرینک کیس کے رنگ، پینٹ ورک اور بیرونی فنشنگ کو خراب کرتا ہے۔ 

بولٹ ایریاز اور جوائنٹس بھی زنگ، کٹاؤ اور تکسید سے خراب ہو سکتے ہیں۔ 

آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں؟ 

اب کیونکہ آپ کو ایسی حرکت کے سائیڈ افیکٹس کا اندازہ ہو گیا ہے اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ انجن کو عام درجہ حرارت پر لانے کے لیے 30 سے 40 منٹ انتظار کریں اور پھر دھونا شروع کریں۔ بلاشبہ کبھی کبھار آپ کو جلدی بھی ہو سکتی ہے اور آپ کے پاس اتنا وقت نہیں ہوگا لیکن یہ کبھی کبھار ہی کی بات ہے، موٹر سائیکل صاف کرنا شروع کریں اور دھیان رکھیں کہ کن حصوں پر پانی ڈالنا ہے اور کن پر نہیں۔ براہ راست پائپ سے پانی ڈالنے کے بجائے انجن کے علاوہ دیگر حصوں پر پانی ڈالیں اور اپنی موٹر سائیکل کو کسی بھی مصیبت سے بچاتے ہوئے صاف کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.