اہم خبر: ووکس ویگن پاکستان آ رہا ہے!

1 233

ہم نے پاک ویلز کے قارئین کو گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ گاڑیاں بنانے والے فرانسیسی ادارے رینالٹ اور متحدہ عرب امارات کی کاروباری انجمن ماجد الفطيم‎‎ کے درمیان پاکستان میں گاڑیوں کا کارخانہ لگانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے دونوں اداروں کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ خبر بلاشبہ تمام پاکستانیوں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا تھی کیوں کہ ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کے شعبے میں مثبت ہلچل نظر آرہی ہے۔ اسی طرح ایک اور بڑی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ گاڑیاں بنانے والا عالمی شہرت یافتہ جرمن ادارے ووکس ویگن نے بھی پاکستان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں: پاک ویلز موبائل ایپ

خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ادارے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ووکس کی انتظامیہ کے اہم رکن ڈاکٹر جوزف بؤمرٹ نے سربران مملکت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ووکس ویگن کو یقین دلایا گیا ہے کہ حکومت گاڑیاں بنانے والے ادارے کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی۔

علاوہ ازیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں ہونے والی تعمیراتی ترقی کے حوالے سے بھی بتایا اور پاک چین اقتصادی راہداری کے فوائد سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ گاڑیوں کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ایک بہترین ملک ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھنے والے نئے اداروں کو دی جانے والی مراعات کا بھی ذکر کیا۔

رواں سال فروری میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی ووکس ویگن اماروک اور T6 گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں کارخانے کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ یہ خبر کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔ تاہم میری رائے میں پاکستان کے لیے یہی اعزاز کی بات ہے کہ دنیا کی معروف ترین کمپنیوں میں سے ایک یہاں آ رہی ہے۔ اس سے مقامی گاڑیوں کی مارکیٹ کو تنوع سمیت متعدد فوائد حاصل ہوں گے۔

موجودہ صورتحال میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے نئے اداروں کا گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔ اس کی بنیادی وجہ موجودہ اداروں کی تمام تر صلاحیتوں کے باوجود صارفین کی مانگ کو پورا نہ کر پانا ہے۔ فی الوقت ملک میں گاڑیوں کی طلب و رسد میں بہت زیادہ فرق موجود ہے۔ ووکس ویگن کی آمد سے اس فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

vw-amarok-2018-front

vw-amarok-2018-front-anglevolkswagen-t6-2015-1

volkswagen-t6-2015-2

volkswagen-t6-2015-3

ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں ووکس ویگن کا شایانشان استقبال کیا جائے گا۔ اس بارے میں اپنی رائے بذریعہ دینا ہر گز مت بھولیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.