“بائیک” کی نئی آنے والی گاڑیوں کی پری بُکنگ کی اصل کہانی سامنےآگئی

0 11,155

پچھلے کئی روز سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا جن میں یہ کہا جا رہا تھا کہ چینی وہیکل کمپنی “بائیک” نے اپنے نئی آنے والی گاڑیوں کی آن لائن پری بکنگ کا آغاز کر دیا ہے لیکن پاک وہیلز سے بات کرتے ہوئے “بائیک” کے آفیشلز کا کہنا تھا کہ اس طرز کی تمام خبریں محض افواہیں ہیں۔

کمپنی کے لوکل پارٹنر سازگار انجنیئرنگ کا کہنا تھا کہ کمپنی نے نئی آںے والی گاڑیوں سے متعلق کسی بھی قسم کی بکنگ شروع نہیں کی۔

میڈیا کی جانب سے “سازگاربائیک” ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا جا رہا تھا کہ کمپنی نے نئی آنے والی گاڑیوں کی پری بکنگ کا آغاز کر دیا ہے لیکن کمپنی آفیشلز کی جانب سے ان خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اپنے صارفین تک مستند خبریں پہنچائیں، تاہم ہم اپنے صارفین سے کہیں گے کہ وہ اس طرز کی خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی کوئی گاڑی بُک کروائیں۔

اس کے علاوہ کمپنی آفیشلز کی جانب سے گاڑیوں کی بکنگ کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی بکنگ کے لیے کمپنی کی جانب سے اعلان کا انتظار کیجیئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ “سازگار بائیک” پاکستان میں تین گاڑیاں لانچ کرے گی جن میں جیپ بی جے 40، سڈان ڈی 20 اور ایکس 25 نامی ایک کمپیکٹ کراس اوورایس یو وی شامل ہوگی۔

سازگار نے ہیول کمپیکٹ ایس یو ویز لانچ کردیں۔۔۔

رواں ماہ اوائل میں سازگار کی جانب سے ہویل ایس یو ویز جولیئن اور ایچ 6 کی لانچنگ اور بکنگز شروع  کی گئی تھیں جو کہ گزشتہ ہفتے بند بھی کر دی گئی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ مذکورہ گاڑیوں کی بکنگ جلد شروع کی جائے گی تاہم اس سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کمپنی آفیشلز کے مطابق گلوبل سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کی وجہ سے بکنگ بند کردی گئی ہیں۔ یہ دونوں گاڑیاں 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجنز کے ساتھ آنے والی گاڑیا ہیں۔ کمپنی کے مطابق جولیئن کی قیمت 55 لاکھ 25 ہزار ہے جبکہ اس کی بکنگ کے لیے 20 لاکھ کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب ایچ 6 کی قیمت 62 لاکھ 95 ہزار ہے جس کی بکنگ کے لیے 23 لاکھ  ادا کرنا ہوں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.