خبردار! موٹر وے پر سفر کیلئے ایم-ٹیگ ضروری قرار

0 416

ایک تازہ ترین پیشرفت کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے موٹر ویے پر سفر کرنے کے لیے ایم ٹیگ کو ضروری قرار دیا ہے۔ موٹروے پولیس کی جانب سے کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق  ایک “اب موٹروے پر ایم ٹیگ لازمی ہے۔”

اتھارٹی نے مزید کہا کہ وہ شہریوں کے تعاون سے لاہور ہائی کورٹ (LHC) کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ پولیس نے مزید کہا، “لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق 7 دسمبر 2021 سے موٹر وے پر صرف ؐایم ٹیگ والی گاڑیوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔”

اس کے علاوہ ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ٹریفک بلاک کی وجہ سے پھیلنے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ایم ٹیگ کیسے حاصل کیا جائے؟

گاڑی کے لیے ایم ٹیگ حاصل کرنے کا عمل کافی آسان ہے۔ آپ کو کسی بھی موٹر وے کے ٹول پلازہ بوتھ وزٹ کرتے ہوئے ایم ٹیگ جاری کرنے والے بوتھ پر جانا ہوگا۔

اس دورانا آپ کے پاس اپنا قومی شناختی کارد، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن بُک ہونا ضروری ہے۔ ان دستاویزات کے بغیر پولیس آپ کی گاڑی کے لیے ایم ٹیگ جاری نہیں کرے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ کی گاڑی کے لیے نیا ایم ٹیگ سٹیکر حاصل کرنے کے لیے کوئی چارجز نہیں ہیں۔

ایم ٹیگ سٹیکر کو کہاں لگائیں

آپ کو اپنی گاڑی کی ونڈ اسکرین کے اوپر والے کونے پر ایم ٹیگ رجسٹریشن اسٹیکر لگانا ہوگا، ترجیحاً اوپر دائیں کونے میں سٹیکر لگائیں۔ سب سے اہم یہ کہ آپ کو یہ اسٹیکر ونڈ اسکرین کے باہر نہیں بلکہ اندر لگانا چاہیے۔

ایم ٹیگ اسٹیکر اسٹیٹس کی چیکنگ

اپنی گاڑی کے اسٹیکر کا اسٹیٹس چیک کرنے کے لیے MTAG <Space> CNIC نمبر لکھ کر 9909 پر بھیجیں۔

سٹیکر کو ریچارج کیسے کریں؟

اپنے اسٹیکر کو ری چارج کرنے کے متعدد طریقے ہیں، بشمول:

سکریچ کارڈ

آسان پیسہ

جاز کیش

یو پیسہ

M-2کسٹمر کیئر سینٹر

آپ موٹرویز کے داخلی اور خارجی راستوں سے 200 روپے اور 500 روپے کا اسکریچ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کارڈز موٹر ویز پر آرام کرنے والی جگہوں پر بھی دستیاب ہیں۔

 بیلنس چیک کرنا

بیلنس چیک کرنے کے لیے  Balance <Space> MTAG ID لکھ کر 9909 پر بھیجیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آرٹیکل آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا، جس سے آپ کو اپنی کار کے لیے M-Tag حاصل کرنا آسان ہوگا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.