اسلام آباد کار میلہ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
پاک وہیلز نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 5 دسمبر 2021 کو ایک بار پھر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اور کامیاب کار میلے کا اہتمام کیا۔ جس میں توقع کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں، گاڑیوں کے شوقین افراد، کار ڈیلرز اور فیملیز نے 2F2F کارٹنگ میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔
ایونٹ میں کل 1000 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنی سے بھی زیادہ ہے۔ مزید برآں، ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اس کا کتنا انتظار کر رہے تھے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے گاڑیاں براہ راست اور کار ڈیلرز کے ذریعے خریدیں۔
اس کے علاوہ پاک ویلز کی Sell It For Me سروس بھی کافی کامیاب رہی کیوں گزشتہ سال کے نسبت رواں سال اس سروس کے ذریعے دگنے سے بھی زیادہ سودے طے کیے گئے۔ مجموعی طور پر، یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور یہ سب کچھ آپ لوگوں اور پاک ویلرز کی وجہ سے ممکن ہوا۔ لہٰذا، PakWheels.com کو مسلسل تعاون دکھانے کے لیے آپ کا شکریہ اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اسی طرح اپنی محبتوں کی بارش کرتے رہیں گے۔
اسی کے ساتھ ساتھ ہم اپنے سپانسرز، بینک الحبیب، سلام تکافل، کامران انٹرپرائزز اور گوبیز پینٹس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ اس کامیاب تقریب کے انعقاد میں ہمارے سپانسرز نے بھی بہت بڑا کردار ادا کیا اور ہم مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کام کرتے رہنے کے منتظر ہیں۔
ہم آپ کو یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ آئندہ ہفتے بروز اتوار PakWheels کا ایک اور ایونٹ پاک ویلز آٹو شو آ رہا ہے۔ ہم آپ سب کو وہاں مدعو کرنا چاہیں گے اور امید کرتے ہیں کہ آپ اگلی تقریب کو بھی اس کار میلے کی طرح کامیاب بنائیں گے۔