ایس-کلاس مرسڈیز ڈبلیو 223 کے بارے میں سب کچھ جانیں

0 1,571

مرسڈیز کی S-کلاس کئی دہائیوں سے معیار بنی ہوئی ہے اور نئی مرسڈیز W223 بھی ویسی ہی ہے۔ جدید اور اسمارٹ ترین مرسڈیز “فیکٹری 56” سے آچکی ہے۔ اعداد و شمار دیکھیں تو 80 فیصد S-کلاس کے صارفین S-کلاس پر واپس ضرور آتے ہیں۔

مرسڈیز ‏W223 کا ایکسٹیریئر:

ایکسٹیریئر دیکھیں تو اِس گاڑی کی ڈیزائن لینگوئج دوسرے ماڈلز کی موجودہ جنریشن سے ملتی جلتی ہے۔ ہیڈلائٹس اور ٹیل لائٹس اور گرِل اسی ڈیزائن کا تسلسل ہے مثلاً موجودہ E-کلاس کا، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ۔ ٹیل لائٹس کا جھکاؤ اب عمودی (vertical) کے بجائے افقی (horizontal) ہے جیسا کہ پچھلی جنریشن میں تھا، جو اس کے پچھلے حصے کو ذرا چوڑی چکلی صورت دیتی ہیں۔

headlights

S-کلاس اب پوپ-آؤٹ ڈور ہینڈلز کے ساتھ بھی آتی ہے۔ دونوں اسٹینڈرڈ اور لانگ-ویل بَیس دستیاب ہوں گی۔

exterior

مرسڈیز W223 کا انجن، پاور ٹرین:

جہاں تک انجن کی بات ہے تو آغاز میں امریکا میں صرف دو آپشنز دستیاب ہیں۔ S500 ایک 3L اِن لائن-سِکس ٹربو انجن کے ساتھ آتی ہے جو 429HP اور 520NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسرا ویرینٹ S580 ہے جو 4L ٹوئن-ٹربو V8 سے لیس ہے اور 496HP اور 700NM ٹارک پیدا کرتا ہے۔

یورپ میں پٹرول کے ساتھ S450 ایک 3L/M256 استعمال کرے گی جو 270HP/500NM ٹارک دیتا ہے۔ S500 وہی 3L انجن رکھے گی اور یہ 435HP/520NM ٹارک پیدا کرے گی۔

ڈیزل میں دیکھیں تو S350d میں ایک 3L/0M656 اِن لائن-سِکس ٹربو انجن 210HP/600NM کے ساتھ ہوگا۔ اس ویرینٹ میں دونوں RWD اور 4میٹک آپشنز آپشنز ہوں گے۔ S400d ویرینٹ ‏243HP اور 700NM ٹارک پیدا کرے گا۔

ٹرانسمیشن، سسپنشن:

انجن کے تمام ورژنز نائن-اسپیڈ آٹومیٹک/9G-ٹرونک ٹرانسمیشن کے ساتھ آئیں گے۔ مزید طاقتور AMG ورژنز، ساتھ ساتھ الٹرا-پریمیم مے بیک ماڈلز، بعد میں آئیں گے۔ زیادہ رفتار پر بہتر ہینڈلنگ اور کم رفتار پر بہتر حرکت (maneuverability) کے لیے ریئر-ویل اسٹیئرنگ بھی دستیاب ہوگا۔ AWD کے لیے مرسڈیز کا ٹریڈ نام 4-میٹک اسٹینڈرڈ کے طور پر آتا ہے۔ S-کلاس چند اسکینرز، ریڈارز اور سینسرز کے ساتھ ڈائنامک سسپنشن سسٹم سمیت آتی ہے جو آگے سڑک کی حالت کو سمجھتا ہے اور آرام دہ سفری تجربے کے لیے اپنے ڈیمپرز کو اس حساب سے ایڈجسٹ کر لیتا ہے۔

مرسڈیز W223 کا انٹیریئر:

جہاں تک انٹیریئر کی بات ہے تو یہ بہت جدید قسم کا ہے جس میں درمیان میں 12.8 انچ OLED انفوٹینمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر ہے، جو 22-اسپیکر پریمیم برمیسٹر 4D ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ آتا ہے، اور آپ اس میں بہت باریکی سے ڈیزائن کیے گئے ایئر وینٹس بھی دیکھیں گے۔ سسٹم مرسڈیز بینز کی ملکیت MBUX اسمارٹ اسسٹنٹ سسٹم ہے، جو آواز کے ذریعے بہت سی چیزیں کنٹرول کر سکتا ہے۔ 18 وَیز ایڈجسٹ ایبل ہیٹ وینٹی لیٹڈ اور مساج سیٹس دستیاب ہیں۔

headlights

ایک آگمینٹڈ 3dریالٹی ہیڈز اپ ڈسپلے ہے جو ڈرائیور کی آنکھوں سے 32 فٹ آگے کا رنگین ڈرائیونگ اور نیوی گیشن ڈیٹا دکھاتا ہے۔ گاڑی میں کسٹمائز ایبل ambient لائٹنگ ہے اور انٹیریئر میں کیبن کے مختلف مقامات پر تقریباً 250 عدد LED لائٹ سورسز ہیں۔

Infotainment System

سیفٹی:

جب جدت کی بات آتی ہے تو مرسڈیز سب سے آگے ہوتا ہے، خاص طور پر سیفٹی کے معاملے میں۔ آپ نے فرنٹ ایئربیگز اور کرٹین ایئربیگز کے بارے میں سنا ہوگا (بدقسمتی سے ایک پاکستان اسمبلڈ گاڑی میں بھی یہ نہیں آتے)۔ لیکن آنے والی مرسڈیز S-کلاس W223 وہ پہلی پروڈکشن گاڑی ہوگی جس میں پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے ایئربیگز ہوں گے۔ ریئر پیسنجر ایئربیگز کا مقصد کسی تصادم کی صورت میں پیچھے بیٹھے مسافروں کو بچانا ہے اور یہ اگلی سیٹوں کے پیچھے سے نکلتے ہیں۔ ایک مرتبہ کھل جانے پر یہ “U” کی شکل کی cushioning بنا لیتے ہیں تاکہ پیچھے بیٹھے مسافر کو بچا سکیں۔

مرسڈیز W223 میں سائیڈ سے تصادم کی صورت میں بھی “Pre-safe Impulse Side Function” کے ساتھ ایک اضافی سیفٹی موجود ہے۔ یہ پیچیدہ ریڈار اور مختلف سینسرز رکھتی ہے اور ممکنہ تصادم/ٹکر کو پہلے سے جان سکتی ہے۔ جب سسٹم کسی ممکنہ تصادم کا اندازہ لگاتا ہے تو اگلی سیٹوں پر موجود سیٹ کشن پھول کر ڈرائیور اور مسافر کو کار کے درمیان میں لے آتے ہیں اور ہونے والی ٹکر سے بچاتے ہیں۔

سسٹم مرسڈیز E-ایکٹو باڈی سسپنشن سسٹم کو بھی چلاتا ہے تاکہ گاڑی کو ایک طرف سے اٹھا سکے/اونچا کر سکے ۔ مقصد تصادم کے اثرات کو پیسنجر کیبن کے بجائے باڈی کے نچلے حصے کی جانب منتقل کرنا ہے۔

مرسڈیز W223 کی متوقع لانچ، قیمت:

‏S -کلاس اب سے 4 سے 6 ماہ بعد غیر ملکی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس وقت قیمت کے بارے میں کچھ نہیں معلوم، لیکن یہ امریکا میں بَیس S500 ماڈل کے لیے 1,00,000 ڈالرز سے شروع ہو سکتی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.