ہیونڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

0 427

ہنڈا اٹلس، ٹویوٹا انڈس اور پاک سوزوکی کے بعد اب ہیوںڈائی نشاط نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ دیگر کمپنیز کی طرح ہیونڈائی کے مطابق بھی اس قیمت میں اضافے کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا GLS کی نئی قیمت

ہیوںڈائی نے نئی لانچ کی گئی 1.6 لیٹر ایلانٹرا GL کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔ کمپنی نے 2.0 لیٹر ایلانٹرا GLS ویرینٹ کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4799000 روپے سے بڑھ کر 4949000 روپے ہو چکی ہے۔

ہیوںڈائی سوناٹا کی نئی قیمت

  • 0 لیٹر سوناٹا کی قیمت میں 140000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6859000 روپے سے بڑھ کر 6999000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح 5 لیٹر سوناٹا کی قیمت میں 100000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7849000 روپے سے بڑھ کر 7749000 روپے ہو چکی ہے۔

ہیوںڈائی پورٹر کی نئی قیمت            

ہیونڈائی پورٹر کے تمام ویرینٹس کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہیونڈائی پورٹر ڈیک لیس کی نئی قیمت 2909000 روپے، پورٹر فلیٹ ڈیک کی نئی قیمت 2929000 جبکہ پورٹر ہائی ڈیک کی نئی قیمت 2949000 روپے ہو چکی ہے۔

ہیونڈائی ٹوسان کی قیمتیں

ہیونڈائی ٹوسان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا کیوںکہ دو ہفتے قبل گاڑی کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

  • ٹوسان GLS سپورٹ (FWD) کی قیمت میں 250000 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت بڑھ کر 5799000 روپے ہو چکی ہے۔
  • ٹوسان الٹی میٹ سپورٹ (AWD) کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت بڑھ کر 6299000 روپے ہو چکی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.