نئی رینج روور سپورٹ کی قیمت 1.5 لاکھ ڈالر مقرر
رینج روور پاکستان کی لگژری اور مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ نئی رینج روور سپورٹ کی قیمت 1.5 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی رینج روور میں 4.4 لیٹر ٹوئن ٹربوچارجڈ V8 انجن دیا گیا ہے جو 523 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جس کے نتیجے میں یہ گاڑی 4.3 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑتی ہے۔
یہ ایک مہنگی کار ہے کیونکہ لینڈ روور رینج روور سپورٹ فرسٹ ایڈیشن 2023 کی قیمت 122850 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ دریں اثنا، اضافی فیچرز کیساتھ آںے والی رینج روور سپورٹ فرسٹ ایڈیشن کی قیمت 18340 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے، یعنی کُل قیمت 141190 ڈالر ہوگی۔ جس میں 1250 ڈالر ڈیسٹینیشن چارج کے طور پر لازمی شامل کیے جائیں گے۔
اضافی 18000 ڈالر میں کیا فیچرز شامل ہیں؟ تفصیلات یہ ہیں:
- سیاہ پہیوں کو چھوڑ کر ایک ایکسٹیرئیر بلیک آؤٹ پیکیج کے لیے 750 ڈالر
- فُل سائز کے سپیئر وہیل کے لیے 560 ڈالر
- ٹو اسسٹ کے لیے 450 ڈالر (آپشنل)
- انٹیرئیر، بلیک وینیر ٹرمز کے لیے 410 ڈالر
- کیبن کی صفائی کے نظام کے لیے 540 ڈالر (آپشنل)
- وائی فائی ڈیٹا پلان کیلئے 360 ڈالر
- کولڈ کلائمیٹ گروپ کیلئے 640 ڈالر
- کنوینئینسپیک کیلئے 470 ڈالر
- انٹیرئیر پروٹیکشن اور اسٹوریج پیک 650 ڈالر
- رئیر سیٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کیلئے 3150 ڈالر ہے
- ڈپلائی ایبل سائیڈ سٹیپس کیلئے 4200 ڈالر
- اور آخر میں 29 اسپیکرز اور 1430 واٹ پاور کے ساتھ میریڈن سگنیچر ساؤنڈ سسٹم کے لیے 4500 ڈالر۔
1.5 لاکھ ڈالر یقینا ایک بڑی رقم ہے لیکن اس گاڑی کے مداح اسے ضرور خریدیں گے۔