پروٹون ساگا کے نئے فیس لفٹ ماڈل 2022 کی لانچ کی تاریخ

0 1,165

مارکیٹ میں چھ سال تک رہنے کے بعد، ملائیشیا کی قومی کار آخر کار اپ گریڈ ہونے جا رہی ہے۔ نئے آنے والے پروٹون ساگا فیس لفٹ ماڈل کو ملائیشیا میں کئی بار دیکھا گیا ہے۔ لہذا، اس نئے فیس لفٹ ماڈل میں کیا نیا ہے؟اس کے بارے میں کافی معلومات موجود ہیں لیکن یہ گاڑی کب لانچ ہوگی؟ اس بارے معلومات موجود نہیں تھیں لیکن اب مصدقہ اطلاعات آچکی ہیں۔

کمپنی کی آفیشل پریس ریلیز کے مطابق، پروٹون ساگا 2022 (کوڈ نام (MC2 ملائیشین مارکیٹ کے لیے کل، 12 مئی کو لانچ ہو گا۔

ایک نیا ویرینٹ

ہر کوئی جانتا ہے کہ پروٹون ساگا کا نیا ماڈال آنے والا ہے لیکن حیران کن  بات یہ ہے کہ پروٹون ساگا 2022 کے چار ویرینٹس ہوں گے: تین پرانے، جن میں  1.3Lسٹینڈرڈ ایم ٹی، L1.3 سٹینڈرڈ اے ٹی، L1.3 پریمیم اے ٹی ویرینٹس اور ایک نیا ویرینٹ 1.3L پریمیم ایس اے ٹی۔

2022 Proton Saga

پاور

ساگا کی مکینیکل فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ نئے ماڈل کے چاروں ویرینٹس میں 1.3 لیٹر فور سلنڈر نیچرلی اسپائریٹِڈ انجن دیا جائے گا۔ جو کہ پرانے ماڈل میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ انجن 93 ہارس پاور اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

جہاں تک ٹرانسمیشن کا تعلق ہے، گاڑی میں ہیونڈائی سورسڈ 4 سپیڈ آٹومیٹ ٹاپ اینڈ ویرینٹس کے لیے CVT گیئر باکس کی جگہ لے گا جبکہ 5 سپیڈ مینوئل گیئر باکس سٹینڈرڈ ویرینٹ کے لیے وہی رہے گا۔

ایکسٹیرئیر میں چند تبدیلیاں

پروٹون ساگا 2022 کا ایکسٹیرئیر کم و بیش موجودہ ماڈل جیسا ہی ہے۔ اس کا راؤنڈ فرنٹ ہے جس میں نئے سرکلر پروٹون لوگو، نئی باڈی کٹ اور سائیڈ مررز ہیں اور سبھی سیاہ رنگ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

گاڑی کے رئیر پروفائل میں نظر آنے والے تمام ایلیمنٹس بالکل موجودہ ماڈل کی طرح نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے 15 انچ کے ملٹی سپوک 2 ٹون الائے ویلز اور نئے پریمیم ایس ویرینٹس فیس لفٹ ماڈل کے ایکسٹیرئیر کی خاص بات ہیں۔

فیچر اپ گریڈز

انفوٹینمنٹ سکرین ایک جیسی نظر آتی ہے لیکن اس میں اپ ڈیٹ شدہ آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس میں مزید آئکنز، رنگ اور نوٹیفیکیشنز ہیں۔ اس کے علاوہ نئے پریمیم ایس ویرینٹ میں مزید نئے فیچرز دیکھنے کو ملتے ہیں جیسا کہ:

  • سمارٹ کی لیس انٹری
  • انجن پُش اسٹارٹ
  • آٹو فولڈ سائیڈ مررز
  • بیرونی بوٹ ریلیز
  • لیدر سیٹس

تیار رہیں! نئی پروٹون ساگا  2022کل ملائیشیا کی مارکیٹ میں آئے گی اور شاید ساگا کے پرانے فروخت کے ریکارڈ کو توڑ دے گی۔ دریں اثناء، گاڑی اب بھی تاخیر سے ڈیلیوری کی وجہ سے پاکستان میں مشکلات کا شکار ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.