ہیونڈائی سوناٹا کی تصاویر اور قیمت لیک ہوگئی

0 15,770

 

ہیونڈائی نشاط نے سوناٹا کی پہلی سی کے ڈی کٹ کی رونمائی کیلئے آج ایک پرائیویٹ ایونٹ کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق کمپنی پاکستان میں 2000 سی سی اور 2500 سی سی کے ساتھ سوناٹا کے دو ویرینٹس لانچ کرنے جار ہی ہے۔ انجن کے علاوہ ان دونوں ویرینٹس میں تین فرق اور بھی موجود ہیں جبکہ دیکھنے میں یہ گاڑیاں بالکل ایک جیسی نظر آتی ہیں۔ ان کی کچھ لیک شدہ تصاویر آپ ذیل میں دیکھ سکھتے ہیں۔

متوقع قیمت

ہم نہیں جانتے کہ ان دونوں گاڑیوں کی قیمتیں کیا ہوں گی لیکن ہمم امید کرتے ہیں کہ 70 سے 80 لاکھ کے درمیان ہوں گی جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 2500 سی سی انجن کے ساتھ آںے والے ویرینٹ کی قیمت 90 لاکھ تک بھی جا سکتی ہے۔

2500 سی سی انجن کے ساتھ آنے والے ویرینٹ میں تین اضافی فیچرز دئیے گئے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

  • پیچھے کا آٹو میٹک شیڈ
  • ہیڈ اَپ ڈسپلے
  • 6 ائیر بیگز

اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس میں تمام فیچرز ایک جیسے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2000 سی سی انجن کیساتھ آنے والی گاڑی میں دو ائیر بیگز موجود ہوں گے۔

گاڑی کے مزید فیچرز مندرجہ ذیل ہیں:

ٹرانسمشن: 6 سپیڈ آٹو میٹک

ڈرائیو: فرنٹ وہیل

ڈرائیو موڈز: 3

لمبائی: 4900 ملی میٹر

چوڑائی: 1860 ملی میٹر

اونچائی: 1445 ملی میٹر

وہیلز: 18 انچ الائے

ڈوول LED پراجیکشن ہیڈلائٹس

DRLs

پینورامک روف

8 انچ کا انفوٹینمنٹ انٹرٹینمنٹ یونٹ

وائر لیس چارجر

پش سٹارٹ بٹن

ڈوول زون آٹو کلائمیٹ کنٹرول

ناپا لیدر سیٹس

دو ائیر بیگز

فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز

رئیر کیمرہ

سمارٹ کروز کنٹرول

ڈائنامک گائیڈلائنز

مقابلہ

ہیونڈائی سوناٹا مارکیٹ میں پہلے سے موجود دیگر ڈی – سیگمنٹ سیڈانز ہنڈا اکارڈ اور ٹویوٹا کیمرے کو ٹکر دے سکتی ہے۔ سوناٹا کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت کیمرے اور اکارڈ کی نسبت کافی کم ہے۔

حال ہی میں ہیونڈائی نے سوناٹا کی 456 کٹس درآمد کی ہیں جس کے بعد مقامی طور پر تیار کردہ یونٹ کی رونمائی کردی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کمپنی جلد گاڑی کو آفیشلی طور لانچ کرے گی اور دیکھنا یہ ہے کہ لوکل مارکیٹ میں یہ گاڑی کب دستیات ہوتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.