ہواوے اور چنگان مل کر نئی الیکٹرک کار بنائیں گے

3 2,847

 

تین ٹیکنالوجی کمپنیز ہواوے، چنگان اور CATL کے باہمی اشتراک سے ایک الیکٹرک وہیکل پریمیم براںڈ Avatr لانچ کرنے جا رہی ہیں۔ ان تین بڑی کمپنیز نے سمارٹ الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ Avatr تین کمپنیوں کی مشترکہ طاقت کا مجموعہ ہے۔ جس میں چنگان کی گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت، ہواوے  کے سمارٹ ٹیکنالوجی اور CATL کا بہترین بیٹری بنانا شامل ہے۔

اس سے قبل چین کے سب سے بڑے آٹو مینوفیکچررز میں سے ایک، چنگان نے NIO نامی ایک اور چینی کار کمپنی کے ساتھ بات شروع کی اور اس منصوبے کو چنگان  کا NIO نام دیا گیا تھا۔ اس منصوبے میں چنگان کے 95.38 فیصد حصص تھے۔

مئی 2021 میں چنگان نے دوسری کمپنیوں سے سرمایہ کاری حاصل کی اور اس الیکٹرک وہیکل منصوبے کا نام بدل کر Avatr رکھ دیا اور اب چنگان کے اس منصوبے میں تقریباً 39 فیصد شیئرز ہیں۔

CATL چین کی سب سے بڑی بیٹری بنانے والی کمپنی ہے۔ اس کے تقریباً 24% شیئرز ہیں جبکہ NIO کے پاس اب بھی Avatr کے1.13 فیصد شیئرز ہیں۔

ہواوے (Huawei) مشترکہ منصوبے میں کسی بھی حصص کا مالک نہیں ہے۔ یہ کمپنی گاڑیوں کے آرکیٹیکچر کی ڈویلپمنٹ میں اپنی خدمات فراہم کرے گی۔

پہلی Avatr الیکٹرک گاڑی

پہلی Avatr الیکٹرک گاڑی 2022 میں مارکیٹ میں لانچ ہوگی جس کا نام Avatr 11 رکھا گیا ہے۔ یہ ایک بڑی کوپ ایس یو وی ہے جس کا انٹیلی جنس سسٹم ہواوے نے ڈیزائن کیا ہے۔ کار میں 200 کلو واٹ سے زیادہ سپر چارجنگ اور 700 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج جیسی صلاحیتیں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہ صرف چار سیکنڈز کے دورانیے میں 0 سے 100 کلومیٹر کی رفتار پکڑتی ہے۔

اس الیکٹرک SUV کو 2022 کی دوسری سہ ماہی میں باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

چنگان دنیا کا معروف الیکٹرک وہیکل پلیٹ فارم بننے کے لیے ہواوے اور CATL کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ Avatr 11 کے علاوہ کمپنی کا اگلے پانچ سالوں میں مزید تین الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.