کیا ہیول ایچ 6 پاکستان کی محفوظ ترین کومپیکٹ ایس یو وی ہے؟

0 5,915

اس سے پہلے ہم حال ہی میں لانچ کی گئی کومپیکٹ SUV ہیول H6 کی تفصیلات اور خصوصیات پیش کر چکے ہیں اور اب ہم اس گاڑی میں دستیاب آپشنز پر ذرا تفصیل سے نظر ڈالیں گے۔ یہ گاڑی پاکستان میں سازگار انجینئرنگ نے لانچ کی ہے۔ ہیول ایک آٹوموٹو ادارہ ہے جو چینی آٹو میکر گریٹ وال موٹرز کی ملکیت ہے۔ کمپنی کراس اوور اور SUVs بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔

لوکل مینوفیکچرر نے یہ گاڑی 62,95,000 روپے کی قیمت پر متعارف کروائی ہے جبکہ بکنگ 23 لاکھ روپے میں کی جا رہی ہے۔ اس گاڑی کا سب سے نمایاں پہلو اس کے سیفٹی فیجرز ہیں، جو اسے دیگر گاڑیوں سے ممتاز کرتے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

یہ SUV ایک 4B15D 1500cc کے ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 147hp اور 230Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ فرنٹ ویل ڈرائیو ٹرین کے ساتھ ایک 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔

ایکسٹیریئر:

کمپنی نے اس میں LED ہیڈ لائٹس، DRLs، ٹیل لائٹس اور فوگ لائٹس لگا رکھی ہیں۔ گاڑی کی فرنٹ لائٹس الیکٹرک ہائٹ ایڈجسٹمنٹ لیمپس رکھتی ہیں، جو ڈرائیونگ کے تجربے کو بہت آسان بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 18 انچ کے الائے ویلز ہیں جبکہ اس کا اسپیئر ٹائر 17-انچ اسٹیل کا ہے۔

انٹیریئر:

انٹیریئر میں پہلی نمایاں چیز 10.25 انچ کی ٹچ اسکرین ہے، جو گاڑی کو بہت نمایاں صورت دیتی ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ 6-وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل، لمبر سپورٹ کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ مسافر کی سیٹ 4-وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل ہے۔ دیگر نمایاں فیچرز میں پُش اسٹارٹ، کی لیس انٹری، لیدر سیٹس، پینورامک سن رُوف، وائرلیس چارج اور آٹو وائپر شامل ہیں۔

یہ SUV ڈوئل زون کلائمٹ AC ریئر وینٹس کے ساتھ پیش کرتی ہے، جو اسے آگے اور پیچھے دونوں جگہ بیٹھے مسافروں کے لیے ایک ٹھنڈی اور آرام دہ گاڑی بناتا ہے۔

سیفٹی:

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی کی بہترین چیز اس کے سیفٹی فیچرز ہیں، مثلاً 6 ایئر بیگز، 360 کیمرا، ٹریفک سائن ریکگنیشن، اوور اسپیڈ وارننگ، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS)، بریک اسسٹ (BA) اور ایڈاپٹِو کروز کنٹرول۔ یہ گاڑی اضافی فیچرز بھی رکھتی ہے مثلاً رول موومنٹ انٹروینشن جو گاڑی کو ہائی ویز پر مستحکم کرتا ہے، کار لوکیشن فنکشن، جو آپ کو بڑی پارکنگ جگہ میں گاڑی کا پتہ چلانے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی نے اس نئی گاڑی میں ہل ڈیسنٹ اسِسٹ (HDC) اور ہل اسٹارٹ اسسٹ (HSA) بھی پیش کیے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ کارنرنگ بریک کنٹرول، ٹائر پریشر مانٹیرنگ (TPMS)، فارورڈ کولیژن وارننگ (FCW)، آٹو ایمرجنگ بریکس (AEB)، لین ڈپارچر وارننگ (LDW) اور لین کیپ اسسٹ (LKA) رکھتی ہے۔ یہ فیچرز اس گاڑی کو انتہائی محفوظ بناتے ہیں، ممکنہ طور پر پاکستان میں اس سیگمنٹ میں سب سے محفوظ گاڑی۔

ان سیفٹی فیچرز کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا H6 واقعی پاکستان کی محفوظ ترین SUV ہے؟ اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں پیش کیجیے۔

Haval H6

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.