کِیا نئے لوگو اور نئے سلوگن کے ساتھ میدان میں

1 14,910

2021ء میں “نیا سال اور میں بھی نیا” کے سلسلے میں ایک اضافہ مشہورِ زمانہ کورین آٹومیکر کِیا کا بھی ہوا ہے۔ کار برانڈ نے نئے لوگو، نئے سلوگن اور ایک ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ خود کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ گزشتہ رات کِیا نے انچیون، جنوبی کوریا میں پائروڈرونز کے ساتھ آسمان پر روشنیوں کے ذریعے اپنے نئے لوگو کی رونمائی کی۔ آٹومیکر نے “ہم آہنگ انداز میں ڈرونز کے ذریعے آتش بازی کا زبردست مظاہرہ” یا آسان الفاظ میں “سب سے ہم آہنگ آتش بازی” کا ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا۔

نیا کِیا لوگو

نیا لوگو آٹومیکر کی نئی برانڈ اسٹریٹجی کی نمائندگی کرتا ہے۔ نئے لوگو میں K، I اور A، یہ تینوں الفاظ ایک ہی نہ ٹوٹنے والی لائن میں جڑے ہوئے ہیں، اور یہ برانڈ کی متاثر کن صلاحیتیں ظاہر کرنے کے دیرپا وعدے کی علامت ہے۔ اس کے ڈیزائن کا تناسب آٹومیکر کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ اور آخر میں یہ ابھرتی ہوئی لائنز برانڈ کے بڑھتے ہوئے ارادوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

اس موقع پر کِیا کے صدر اور CEO ہو سنگ سونگ نے کہا کہ “نیا کِیا لوگو کمپنی کی تبدیلی اور جدت کی علامت بننے سے وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آٹوموٹو انڈسٹری ایک تیز رفتار تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے اور کِیا ان تبدیلیوں کو قبول کر رہا ہے اور ان کے مطابق ڈھل رہا ہے۔ ہمارا نیا لوگو صارفین کو متاثر کرنے کی ہماری خواہش کی نمائندگی کرتا ہے جن کی نقل و حمل کی ضروریات تبدیل ہو رہی ہیں، اور ہمارے ملازمین کے لیے یہ اتنی تیزی سے تبدیل ہوتی صنعت میں ان چیلنجز کو عبور کرنے کی علامت ہے۔”

نیا سلوگن

آٹومیکنگ کمپنی نے اپنے پرانے سلوگ “The Power to Surprise” کی جگہ نیا سلوگن پیش کیا ہے جو “Movement that inspires” کہتا ہے۔ پرانی ٹیگ لائن 2005ء سے استعمال میں تھی۔

Kia New Logo and Slogan

اب آگے کیا

لوگو اور سلوگن کی رونمائی کے بعد ایک اور ایونٹ ہوگا جس میں کِیا اپنی نئی گاڑیوں کی لائن اپ سامنے لائے گا۔ کمپنی 15 جنوری کو یوٹیوب لائیو اسٹریم کے ذریعے اسپورٹیج، کاڈینزا اور پانچ دیگر بڑی ریلیز کے اعلان کا منصوبہ رکھتی ہے۔ کِیا لائن اپ میں دیگر نئے اضافوں کے علاوہ ایک نئی کِیا الیکٹرک گاڑی کے اشارے بھی ملتے ہیں۔

آٹوموٹو انڈسٹری میں صفِ اول کے ادارے کی حیثیت سے 2021ء اب تک کِیا کے لیے اچھا سال لگ رہا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہے کہ کمپنی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنے لیے کیا کچھ رکھتی ہے۔

آٹو انڈسٹری کی مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.