پاکستان ریلویز الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز لگائے گا

0 5,110

الیکٹرک گاڑیاں ملک میں فیشن بنتی جا رہی ہیں۔ حکومت بھی پاکستان میں EV ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس نے حال ہی میں EV پالیسی کی منظوری دی ہے اور پاکستان میں 4-پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس پر بڑی رعایتیں دی ہیں۔ پٹرول پر انحصار کو کم کرنے اور الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی کے اچھے مقصد کو سپورٹ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں اپنے ریلوے اسٹیشنوں پر الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز اپنے تمام اسٹیشنوں کو EV چارجنگ پوائنٹس لگانے کی تجویز پیش کر رہا ہے۔ وزارت ریلوے نے اس کے لیے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ وہ ریلوے اسٹیشن سے ملحق خالی پلاٹوں کا استعمال کرے گی تاکہ تین سے دس گاڑیوں کی جگہ بنائی جا سکے۔ درحقیقت وہ پہلے ہی سندھ میں 100 سے زیادہ مقامات طے کر چکی ہے جن میں کراچی کینٹ اسٹیشن اور سٹی ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہیں۔

یہی نہیں بلکہ وزارت اپنی املاک پر EV چارجنگ اسٹیشنز بنانے میں دلچسپی رکھنے والی پرائیوٹ کمپنیوں کی درخواستیں بھی فوراً قبول کر رہی ہے۔ تمام درخواستیں آ جانے کے بعد ریلوے حکام دلچسپی رکھنے والے اداروں کے ساتھ مل بیٹھیں گے اور فیصلہ کریں گے کہ ان EV پاور اسٹیشنز کے کرائے کیا ہونے چاہئیں۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں

اس وقت ملک میں دو الیکٹرک گاڑیاں ہیں، آؤڈی ای-ٹرون اور بی ایم ڈبلیو i3۔ جلد ہی ملک ميں MG ZS  بھی آنے والی ہے۔ سگما موٹراسپورٹس بھی ہائبرڈ کار کے ساتھ EV کے میدان میں کودنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

EV پالیسی اور ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری کے ساتھ پاکستان میں آئندہ سالوں میں سڑکوں پر بہت سی الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ اس لیے ملک میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنوں کی ضرورت میں بھی یکدم اضافہ ہوگا۔ اس لیے چارجنگ اسٹیشنوں کی تعمیر ایک منافع بخش موقع ہے اور پاکستان ریلوے اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وزارت ریلوے پہلے ہی اپنی زمینوں پر EV پاور اسٹیشنوں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ دیکھتے ہیں مستقبل میں کیا سامنے آتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.