پرائس رینج – کیا ایلسوِن کو پروٹون کی طرف سے ایک مقابل کا سامنا ہے؟

2 24,809

لوکل کار مارکیٹ میں اس وقت زبردست حالات نظر آ رہے ہیں کیونکہ ایک نئی سیڈان کی بہت جلد متوقع ہے۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں پروٹون ساگا کی۔ اس سے پہلے ہم نے اس گاڑی کی خصوصی تصویریں بھی جاری کی تھیں اور انہوں نے ہمیں مزید تحقیق کرنے پر مجبور کیا، خاص طور پر اس کی پرائس رینج کے حوالے سے۔ جنوری میں چنگان ایلسوِن نے مارکیٹ میں کافی ہلچل مچائی تھی، جس کی بڑی وجہ اس کی مناسب قیمت تھی۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا پروٹون ساگا ایلسوِن، اور اس کیٹیگری کی دوسری گاڑیوں مثلاً ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کا مقابلہ کر سکے گی؟

پروٹون ساگا کی متوقع قیمت:

ایک بھرپور ریسرچ کے بعد ہمارے ذرائع نے ہمیں گاڑیوں کی قیمت کے حوالے سے الحاج فا موٹرز کے دعووں کے بارے میں بتایا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ذرائع نے ہمیں اس سیڈان کے ہر یونٹ پر امپورٹ ڈیوٹی اور ٹیکسز بھی بتائی ہے۔ تو ہماری تحقیق کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی کی بغیر کسی ٹیکس کے قیمت 8,50,000 روپے ہے۔ جبکہ اس پر ڈیوٹی تقریباً 7,50,000 روپے ہے جو اسے تقریباً 15 سے 16 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بناتی ہے۔

تو ہمارے خیال میں اس گاڑی کی قیمت 20 سے 22 لاکھ روپے ہونی چاہیے، کیونکہ یہ مناسب قیمت لگتی ہے اور ایلسوِن کو ٹکر دینے کے لیے بھی بہترین ہے۔

پاکستان میں آنے والی ساگا کے CBU یونٹس کی تعداد:

ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی نے مہینے کی شروعات میں تقریباً 20 یونٹ درآمد کیے تھے۔ مبینہ طور پر اس کے دو ویرینٹس ہیں، پہلا سادہ ہے جبکہ دوسرا اسپورٹس ویرینٹ ہے۔

تو یہ ہیں وہ تفصیلات جو ہمیں پاکستان میں آنے والی اس سیڈان کے بارے میں معلوم ہیں۔ اگر پروٹون نے یہ گاڑی اسی پرائس رینج پر لانچ کی، تو سمجھیں اس سیگمنٹ میں ٹکر کا مقابلہ ہوگا!

ہمیں اس گاڑی کی آمد پر بہت خوشی ہے، اور آپ کو؟ ہمیں بتائیں اس پیشرفت کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ آپ کون سی گاڑی کو ترجیح دیں گے، ایلسوِن یا ساگا؟

مزید نیوز، ویوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.