سوزوکی نے اپنی بائکس کی قیمتوں میں نیا اضافہ کردیا

0 1,935

سوزوکی موٹر سائیکل کی جانب سے قیمتوں میں یہ ایک ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے 15 ستمبر 2023 کو اپنی دو بائکس کی قیمتوں میں 26000 روپے تک کا اضافہ کیا۔ اس اضافے کے بعد سوزوکی GR150 کی قیمت 521000 روپے سے بڑھ کر 547000 روپے تک پہنچ گئ۔ دریں اثنا  GSX125کی قیمت میں 11000 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد بائک کی قیمت 488000 روپے سے بڑھ  کر 499000 روپے ہو گئی۔

جس کے بعد آج سوزوکی پاکستان نے سوزوکی GD 110S اور Suzuki GS 150 کی قیمتوں میں 18000 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔

سوزوکی بائکس کی نئی قیمتیں

  • سوزوکی بائکس کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد سوزوکی GD 110S کی قیمت 335000 روپے سے بڑھ کر 352,000 روپے ہو گئی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 17000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • سوزوکی GS 150 کی نئی قیمت 382000 روپے جبکہ پرانی 364000 روپے تھی۔ یعنی بائک کی قیمت میں 18000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل قیمتوں میں ایکس فیکٹری اور فریٹ چارجز شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ مذکورہ قیمتیں بغیر کسی اطلاع کے تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت کی قیمت لاگو ہوگی۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ صارفین سے حکومتی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

سوزوکی بائکس کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد سوزوکیGD110s  کی قیمت 350000 روپے سے بڑھ گئی ہے جو کہ صارفین کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ بائکس متوسط ​​طبقے کے روزمرہ استعمال کے لیے خریدی جاتی ہیں، لیکن قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور حد سے زیادہ قیمتوں نے انہیں آہستہ آہستہ کاروں کی طرح اپنی پہنچ سے دور کر دیا ہے۔ اس بات میں کوئی حیرت نہیں ہے کہ کمپنی نے اس قیمت میں اضافے کے پیچھے کوئی وجہ بتائی نہیں ہے۔ اس سے قبل آٹو کمپنیوں نے شرح تبادلہ میں بار بار اضافے کا ذمہ دار غیر مستحکم شرح تبادلہ کو قرار دیا تھا، لیکن گزشتہ دو ہفتوں میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی ہونئ چاہیے تھی۔

سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.