یونائیٹڈ براوو 2019: ریویو ایک مالک کی نظر سے

0 9,367

آج ہم یونائیٹڈ براوو 2019 ماڈل کا ریویو اس کے ایک مالک کی نظر سے کر رہے ہیں۔ یہ کار مقامی طور پر اسمبل کی گئی ہے اور ریلیز ہونے سے پہلے پاکستان میں اس کار کا بہت شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ مالک نے 800cc کی یہ گاڑی فروری 2019ء میں خریدی تھی۔

خریدنے کا پروسس:

یہ کار خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے مالک نے کہا کہ ان کے پاس دو آپشنز تھے، ایک مہران اور دوسری جاپانی 660cc کی کاریں، جبکہ براوو ان دونوں کے درمیان ایک بہترین آپشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے مارکیٹ میں موجود نئی کار آزمانے کے بارے میں سوچا، اور یوں یہ کار خرید لی۔”

قیمت:

مالک نے یہ کار 8,50,000 روپے میں خریدی تھی، جبکہ رجسٹریش انہیں 25,000 روپے کی پڑی۔ انہوں نے یہ کار بُک کروائی تھی جو انہیں دو مہینے بعد ڈلیور ہوئی۔

مہران سے مقابلہ:

مالک کے مطابق یہ کار سوزوکی مہران کے مقابلے میں کئی بہتر فیچرز رکھتی ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ “اس میں پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سینسرز کے ساتھ ریئر کیمرا، LCD، الائے رِمز اور ڈجیٹل میٹر ہیں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ‏ACکی پرفارمنس بھی مہران سے بہتر ہے، یہاں تک کہ لمبے سفر پر بھی۔

انہوں نے کہا کہ “میں اس کار کو اسلام آباد، ایبٹ آباد اور شوگران لے کر گیا ہوں، جہاں اس نے چڑھائی والے راستوں پر بھی کوئی مسئلہ نہیں کیا۔”

Bravo LCD

امپورٹڈ کاروں سے مقابلہ:

مالک کے مطابق امپورٹڈ کاریں سہولتوں اور پروڈکٹ کی ‏finishing کے اعتبار سے براوو سے بہتر ہیں۔

فیول ایوریج:

شہر کے اندر فیول ایوریج ‏AC کے ساتھ 15 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، جبکہ لمبے روٹ پر ایوریج 17 کلومیٹرز ہے۔

Digital Meter

براوو میں کوالٹی کے مسائل:

لانچ کے بعد اس کار کو اسمبلنگ کے گھٹیا معیار کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مالک نے بھی کچھ کمی بیشی کی تصدیق کی۔ مالک نے بتایا کہ “کچھ مسائل ضرور ہیں، جن میں وائبریشن، ‏finishing کے مسائل اور کم کوالٹی کے پلاسٹک پارٹس شامل ہیں، لیکن کمپنی کوالٹی کو بہتر بنا رہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ ان خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔”

پارٹس کی دستیابی:

مالک نے ہمیں بتایا کہ اس کے پارٹس یونائیٹڈ ڈیلرشپس پر آسانی سے مل جاتے ہیں، اگر کوئی خاص پارٹ ان کے پاس نہ ہو تو وہ کسٹمرز کے لیے امپورٹ بھی کرتے ہیں۔ لیکن مہران کے مقابلے میں اس کے پارٹس ذرا مہنگے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سستے ہو جائیں گے۔

پائیداری:

مالک سمجھتے ہیں کہ یہ کار شہر کی سڑکوں کے لیے بہترین ہے، لیکن دیہی علاقوں میں چلانے کے لیے مناسب نہیں۔ اس کے علاوہ جب کوئی ہیوی گاڑی جیسا کہ بس یا ٹرک اس کے قریب سے تیز رفتاری سے گزر جائے تو یہ کار ڈگمگاتی نہیں ہے۔

روڈ کلیئرنس:

مالک کے مطابق کار میں روڈ کلیئرنس کا کوئی مسئلہ نہیں، اور چار افراد بھی بیٹھے ہوں تو اس کے نچلے حصے اسپیڈ بریکر سے نہیں ٹکراتے۔

بیٹھنے کی گنجائش:

یونائیٹڈ براوو میں بھی بیٹھنے کی گنجائش سوزوکی مہران جتنی ہی ہے، لیکن فرنٹ سیٹ کے دونوں جانب آرم ریسٹ ہونے کی وجہ سے اس میں زیادہ آرام سے بیٹھا جا سکتا ہے۔

کار سروس چارجز:

مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 5,000 کلومیٹرز کے بعد موبل آئل، ایئر فلٹر اور آئل فلٹر تبدیل کروانے پر 5,000 روپے ادا کیے۔

معلوم خامیاں:

اس کار کا دروازہ آہستگی سے بند نہیں ہوتا، اور صارفین کو طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی LCD ہینگ ہو جاتی ہے، اور آپ کو اسے ری اسٹارٹ کرنے کے لیے بیٹری ٹرمینل نکالنے پڑیں گے۔

ری سیل ویلیو:

مالک کو اس گاڑی کی ری سیل ویلیو کا ابھی کوئی اندازہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “میں نے یہ کار ری سیل کے مقصد سے نہیں خریدی تھی کیونکہ میں اسے استعمال کرنا چاہتا ہوں؛ اس لیے میں نے اس کی ری سیل مالیت کا اندازہ نہیں لگایا۔”

کیا براوو آپ کے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے؟

مالک کے مطابق براوو آپ کے پیسوں کا بہترین نعم البدل ہے، اور وہ اب تک اس کار کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ مالک کا کہنا ہے کہ “اگر مجھے ایک مرتبہ پھر اسی بجٹ میں کوئی کار منتخب کرنے کا چانس ملے تو براوو ہی میری پسند ہوگی۔”

آخری فیصلہ:

اگر آپ مثبت پہلوؤں کو دیکھیں تو براوو میں پاور اسٹیئرنگ اور ونڈوز، LCD، الائے رِمز اور دوسری سہولیات ہیں جبکہ منفی پہلو دیکھیں تو اس کی ‏finishing اتنی اچھی نہیں، پارٹس مہنگے ہیں اور اس کی پائیداری میں کچھ مسائل ہیں۔ لیکن یہ مارکیٹ میں نئی آئی ہے اور خریداروں کو ایک اور چوائس مل رہی ہے، جو اس گاڑی کا ایک مثبت پہلو ہے۔

وڈیو یہاں دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.