جنیوا موٹر شو 2016: ہونڈا سِوک 2017 کا ہیچ بیک انداز پیش کردیا گیا

0 308

طویل انتظار کے بعد بالآخر ہونڈا (Honda) نے نئی سِوک 2016 کا ہیچ بیک انداز پیش کر ہی دیا۔ چند روز قبل ہونڈا سِوک ہیچ بیک کی خفیہ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد اس کے جلد منظر عام پر آنے کی توقع کی جانے لگی۔ اب جنیوا موٹر شو میں ہونڈا نے اسے پوری آب و تاب کے ساتھ پیش کردیا ہے۔ ہونڈا سِوک سیڈان پہلے ہی گاڑیوں کے شوقین افراد سے زبردست داد و تحسین وصول کر رہی ہے۔ ہونڈا نے سِوک کو 4 مختلف انداز میں پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جن میں ہیچ بیک اور نوچ بیک انداز بھی شامل ہے۔

2017-honda-civic-hatchback-(10)

جنیوا موٹر شو 2016 میں پیش کیا گیا ہونڈا سِوک ہیچ بیک کا نمونہ پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں بہت بہتر اور خوبصورت ہے۔ اس کے بیرونی انداز میں سطور کو مزید واضح کیا گیا ہے جس سے انداز مزید جذباتی لگ رہا ہوا ہے۔ گاڑی کا اگلے حصے میں LED لائٹس اور بمپر کافی نمایاں ہیں جبکہ پچھلے حصے میں دونوں پہیوں کے اوپر ابھار بنائے گئے ہیں۔ پچھلے حصے میں سِوک کی معروف C لائٹس بھی دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جڑواں سائلینسر بھی وسط میں موجود ہیں۔ دو اسپائلرز بھی دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک اوپری حصے میں جبکہ دوسرا دونوں لائٹس کے درمیان لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا CR-V اور اکارڈ بھی سِوک 2016 کی طرز پر بنائی جائے گی

2017-honda-civic-hatchback-(12)

مجموعی طور پر سِوک (2016 Civic) ہیچ بیک کا یہ انداز کافی سراہا جارہا ہے۔ گاڑیوں کے شوقین افراد اور صحافیوں میں بھی اسے کافی پسند کیا گیا ہے۔ انجن کے حوالے سے ہونڈا نے اب تک کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم امید کی جارہی ہے کہ اس میں ہونڈا کا نیا ہزار سی سی ٹربو انجن اور ہزار سی سی ٹربو چارجڈ انجن لگایا جائے گا۔ ٹائپ-آر ورژن میں اس انجن کو 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ہونڈا سِوک ہیچ بیک 2017 کے اوائل میں یورپی مارکیٹ کے لیے پیش کی جائے گی جس کے بعد اسے امریکا میں بھی پیش کیا جائے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.