پاکستان میں بی ایم ڈبلیو 2-سیریز کی جلد پیشکش کا اعلان

0 165

گاڑیاں بنانے والے جرمن ادارے بی ایم ڈبلیو اور آوڈی پاکستان میں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے کے لیے کمربستہ ہوچکے ہیں۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے دونوں ہی ادارے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیش کیے جانے والے نت نئے ماڈلز کو پاکستان میں بھی جلد از جلد متعارف کروانے کی کوششوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل ہی بی ایم ڈبلیو پاکستان نے 2017 بی ایم ڈبلیو 5 سیریز 530i متعارف کروائی ہے۔ اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ بی ایم ڈبلیو پاکستان میں جلد دو نئی گاڑیاں پیش کرنے جارہا ہے:

  1. 2017 بی ایم ڈبلیو 2 سیریز کوپے
  2. 2017 بی ایم ڈبلیو 2 سیریز کنورٹ ایبل

اس حوالے سے بی ایم ڈبلیو پاکستان نے بتایا کہ کوپے اور کنورٹ ایبل دونوں ہی گاڑیاں 218i ہوں گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بی ایم ڈبلیو پاکستان میں 2 سیریز کی گاڑیاں باضابطہ طور پر پیش کر رہا ہے۔ فی الوقت پاکستان میں بی ایم ڈبلیو کی درج ذیل پانچ گاڑیاں فروخت کی جارہی ہیں:

  1. بی ایم ڈبلیو 3 سیریز
  2. بی ایم ڈبلیو 5 سیریز
  3. بی ایم ڈبلیو X1
  4. بی ایم ڈبلیو X4
  5. بی ایم ڈبلیو X5

پاکستان میں 2 سیریز کی آمد سے بی ایم ڈبلیو کی فہرست میں قابل ذکر اضافہ ہوجائے گا۔ بی ایم ڈبلیو پاکستان نے پاک ویلز سے خصوصی بات چیر کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء میں چند گاڑیاں درآمد کی جارہی ہیں تاکہ مارکیٹ اور صارفین کے ردعمل کا اندازہ لگایا جاسکے۔ اور اگر پاکستانی صارفین نے اس گاڑی کو پسند کیا تو بی ایم ڈبلیو مزید گاڑیوں کو یہاں فروخت کرنے کے لیے منگوا سکتا ہے۔

2017- bmw pakistan -2-series

یہ بھی پڑھیے: BMW X1 پاک وہیلز کی استعمال شدہ گاڑیوں کی لسٹ میں شامل

انجن اور کارکردگی

بی ایم ڈبلیو 218i کے دونوں ہی ماڈل 3-سلینڈر اور 12 والو والے 1499cc واٹرٓکولڈ ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ پیش کیے جائیں گے۔ یہ انججن 1250 آر پی ایم پر 220 نیوٹن میٹر ٹارک اور 136 بریک ہارس پاور فراہم کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو 218i کوپے کی زیادہ سے زیادہ رفتار 210 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ گاڑی صرف 9.6 سیکنڈ میں 0 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے۔ ایندھن کی کفایت کے بارے میں بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ 218i کوپے ایک لیٹر میں 17-19 کلومیٹر جبکہ کنورٹ ایبل ماڈل ایک لیٹر میں 16-18 کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہیں۔

2017-bmw-2-series-coupe

بی ایم ڈبلیو پاکستان نے ان گاڑیوں کو متعارف کروائے جانے کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا تاہم اندازہ لگایا جارہا ہے کہ کوہے اور کنورٹ ایبل دونوں ہی ماڈل رواں سال نومبر کے اواخر میں فروخت کے لیے پیش کردیے جائیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.