گاڑی میں ایندھن بچانے کی صلاحیت کو نقصان پہنچانے والے 8 عوامل

2 368

ہر شخص اپنی گاڑی کی ایندھن کی بچت پر خاص طور پر نظر رکھتا ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اب ہر شخص ایسی گاڑی کے انتخاب کو ترجیح دیتا ہے جو ایندھن کے معاملے میں باکفایت ہو۔ یہی وجہ ہے کہ مقامی گاڑیوں کے مقابلے میں استعمال شدہ جاپانی گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ان کی کارگر دگی اس معاملے میں کافی بہتر ہے۔ گاڑی میں ایندھن بچانے کی صلاحیت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ان عوامل سے متعلق بتا رہے ہیں جو گاڑی کی اس اہم صلاحیت کو برقرار رکھنے میں آپ کی معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

پرانے اور گھسے ہوئے پسٹن

پرانے اور گھسے ہوے پسٹن بھی آپ کی گاڑی کی ایندھن بچانے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ خاص کر جب آپ زیادہ مائیلیج کے ساتھ گاڑی چلارہے ہوں۔ ہزار سی سی انجن کے لئے ایک لاکھ کلو میٹر اور ہزار سی سی سے زائد والے انجن کے لئے 170,000 کلو میٹر کو زیادہ مائیلیج کہا جاسکتا ہے مگر اس کا انحصار انجن کی حالت پر بھی ہے۔ پرا نا اور گھسا ہوا پسٹن بتدریج انجن کی کارگردگی کو متاثر کرتے ہیں جن میں ایندھن کا اضافی استعمال بھی شامل ہے۔

ہوا کھیچنے کے نظام میں خرابی

خراب ائر فلٹر اور گندگی سے بھرا تھروٹل انجن میں ہوا کے داخلے کو متاثر کرتا ہے جس سے انجن کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ نیا ائر فلٹر اور صاف ستھری تھروٹل باڈی نہ صرف گاڑی میں ایندھن کے غیر ضروری استعمال کو کم کرتے ہیں بلکہ مجموعی کار گردگی بھی بہتر بناتے ہیں۔

خراب آکسیجن سینسر

یہ ایندھن کے باکفایت استعمال کی صلاحیت کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ امر ہے جس کی وجہ سے گاڑی 40 فیصد تک زیادہ ایندھن استعمال کرسکتی ہے۔ یہ مسئلہ عام طور پر آکسیجن سینسر کو نقصان پہنچنے یا اس میں کوئی عیب نے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی کا سینسر پرانا ہوجائے یا گھس جائے تو وہ گاڑی کے سافٹویئر کو مناسب وولٹیج فراہم نہیں کرپاتا۔ اگر آکسیجن سینسر ٹھیک کام نہی کرے گا تو یہ انجن کنٹرول یونٹ (ECU) کو غلط معلومات فراہم کرے گا جس کی وجہ سے گاڑی کا انجن مکسچر بناتے ہوئے زیادہ ایندھن استعمال کرے گا یوں بچت کا امکان صفر رہ جائے گا۔ EFI نظام سے متعلق پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سپارک پلگ

ماہرین کے مطابق خراب سپارک پلگ آپ کے ایندھن کی بچت کو 30 فیصد کم کرتے ہے۔ اگر گاڑی کا اسپارک پلگ اپنے کام میں سست ہوچکا ہے یا کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کر رہا ہے تو اسے فوراً تبدیل کروالیجیے۔ کیوں کہ یہ معاملہ آپ کی گاڑی میمیں اضافی ایندھن کے استعمال وجہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سپارک پلگ میں کاربن آجانا بھی کرنٹ میں کمی کرتا ہے گو آپ کے ایندھن کی بچت کو متاثر کرسکتا ہے۔

خراب ایندھن انجیکٹر

خراب ایندھن انجیکٹر بھی ایندھن اکانومی کو متاثر کرتا ہے۔فیول انجیکٹر کا جام ہوجاناسب سے عام مسئلہ میں سے ایک ہے۔ایندھن انجیکٹر کے اندر دھات کابنا ہوا اسکرین فلٹر مٹی کے ذرات کی وجہ سے جام ہوجاتا ہے جو فلٹر نہی ہوپاتے فیول فلٹر سے۔ مناسب ایندھن کے بہاؤ کے اس عدم توازن کی وجہ سے گاڑی کاECUزیادہ ایندھن سسٹم میں شامل کرلیتا ہے ، جو بالاخرایندھن کی اکانومی میں کمی کرتا ہے۔ایندھن کی بچت کو بہتر بنانے کے لئے یا تو فیول انجیکٹر کی سروس کرائے یا اگرسروس سے بھی اس کی صفائی نہی ہوتی تو اسے تبدیل کر دیں۔

غیر ضروری ایکسیلیریشن

غیر ضروری ایکسیلیریشن اور مستقل خراب ڈرائیونگ بھی ایندھن کی بچت میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ گاڑی کی رفتار میں جلدی جلدی تبدیلی کرنے کے مقابلے میں آہستہ آہستہ رفتار بڑھانا ایندھن بچاتا ہے۔ اگر آپ کی گاڑی میں ECO Check Light موجود ہے تو اس پر ضرور نظر رکھیں۔ اس سے آپ کو گاڑی کی رفتار سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوں گی اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا رفتار بڑھانے کا انداز کیسا ہے۔ کار ساز اداروں اور گاڑیوں کے انجینئیرز کہتے ہیں کہ گاڑی کو ECO mode میں چلانے سے ایندھن کی بچت میں 15 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

نامناسب موٹر آئل کا استعمال

بہت سے لوگ موٹر آئل پر توجہ نہیں دیتے اور اپنی گاڑیوں میں ایسا آئل استعمال کرتے ہیں جو ان کی گاڑی کے موزوں نہیں ہوتا لہٰذا نتیجتاً نقصان اٹھاتے ہیں۔ یہ امر بھی ایندھن کی بچت میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب تام موٹر آئل ہر گاڑی کے انجن سے ہم آہنگ نہی ہوتے۔ انجن کے لئے موٹر آئل منتخب کرنے سے پہلے موسم اور مائلیج پر ہمیشہ غور کرنا چاہئے۔ اپنی گاڑی کے لیے مناسب آئل کے انتخاب سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹائرز کی الائنمنٹ

اگر چہ یہ ایندھن کی بچت کا بہت اہم عنصر نہیں لیکن ٹائرز کی الائنمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن کی بچت 8 سے 10 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے اور ٹائر بھی جلد خراب ہوجاتے ہیں۔ ناہموار ٹائر گاڑی میں عدم توازن کا باعث بنتا ہے جس سے اسٹیرنگ میں لرزش پیدا ہوتی ہے اور یہی زائد ایندھن کے استعمال کی وجہ بنتا ہے۔

امید ہے کہ ہمارا معلوماتی بلاگ آپ کو پسند آیا ہوگا اور اس سے آپ کو ایندھن کے مسائل جانچنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے اپنی آراء اور سوالات آپ نیچے تبصرہ خانے میں پوچھ سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.