مٹسوبشی ہائبرڈ SUV کی نئی فہرست پیش کرے گا
گاڑیوں کے شوقین افراد میں SUV کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے تمام کار ساز اداروں کی خواہش ہے کہ وہ اس طرز کی جدید اور بہترین گاڑیاں پیش کر کے زیادہ سے زیادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں۔ بینٹلے، رولز رائس اور یہاں تک کہ لمبورگنی بھی اس زمرے میں تیزی سے کام کر رہی ہے اور اب اس فہرست میں تازہ اضافہ مٹسوبشی کا ہوا ہے۔ حال ہی میں ایوو برانڈز بند کرنے کا حوصلہ شکن اعلان کرنے والے اطالوی کار ساز ادارے نے اپنے مداحوں کو ہائبرڈ SUV پیش کیے جانے کی خوش خبری سنائی ہے جو 2020 تک فروخت کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔ مٹوبسوشی نے گذشتہ سال 755 آؤٹ لینڈر PHEV فروخت کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔
مٹسوبشی کے سربراہ ماسکؤ نے کہا کہ 2020 تک SUV کی نئی فہرست متعارف کروائی جائیں گی جن میں سے چار گاڑیاں ہائبرڈ یا EVs ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ
دور جدید میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے ہمیں لوگوں کے رجحانات کا بغور مطالعہ کرنا ہے کہ وہ کس طرف راغب ہیں۔ اگر ہم کوئی غلط قدم اٹھاتے ہیں تو ایک معمولی کار ساز ادارہ مقابلے سے باہر ہوجائے گا۔اس لیے ہماری کوشش ہے کہ اس بارے میں جلد فیصلہ کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں لوگ ہمیں ایک منفرد ٹیکنالوجی پیش کرنے والے ادارہ سمجھیں۔ ایسی ٹیکنالوجیز جو صرف چند ہی ادارے پیش کر رہے ہوں۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ گاڑیوں کا مستقبل اب صرف EV سے جڑا ہوا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ ASX اس ضمن میں مٹسوبشی کی پہلی SUV ہوسکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ دنیا کی مختصر ترین SUV ہوگی جو مکمل طور پر بجلی سے چلائی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد شوگن اسپورٹ کا نمبر آئے گا جو مٹسوبشی کے بقول ایک روایتی آف روڈر ہوگی اور اس میں PHEV ٹیکنالوجی استعمال کیے جانے کے امکانات ہیں۔
ماسکؤ کہتے ہیں کہ مٹسوبشی کو کار ساز اداروں میں اپنا نام معتبر بنانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نا کہ زیادہ سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کی کوششوں میں ساری محنت صرف ہو۔ ان کے خیال میں مناسب قیمت میں جدید اور منفرد ٹیکنالوجی کی فراہمی مٹسوبشی کا اولین ہدف ہے اور گاڑیوں کی صنعت میں ڈیزل گیٹ اسکینڈل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ مٹسوبشی درست سمت کی طرف رواں دواں ہے۔
اس فہرست میں شامل مٹسوبشی ہائبرڈ SUV کی چند خیالی تصاویر ملاحظہ کریں