ہونڈا اٹلس کا منافع 36 فیصد کمی کے ساتھ 1.030 ارب روپے تک پہنچ گیا

0 145

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والے مقامی اداروں میں سے ایک ہونڈا اٹلس کا خالص منافع گھٹتے ہوئے 1.030 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے بتایا کہ اس خالص منافع 30 ستمبر 2018ء کو مکمل ہونے والی دوسری سہ ماہی میں 36 فیصد کمی کے ساتھ 1.030 ارب روپے رہا، جبکہ دوسری جانب اس نے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.617 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔ نہ صرف خالص منافع بلکہ کمپنی کے آمدنی فی حصص میں بھی کمی آئی ہے جو 11.33 روپے سے گر کر 7.22 روپے ہو گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ادارے کی خالص فروخت میں 13 فیصداضافہ ہوا جس کی وجہ متعدد بار قیمتوں میں اضافہ تھا، البتہ فروخت کی لاگت میں 20 فیصد اضافے کی وجہ سے ہونڈا اٹلس کارز کے کل منافع میں 39 فیصد کمی آئی، یہ بات ایک صنعتی ماہر نے مقامی میڈیا ادارے سے گفتگو میں بتائی۔

سہ ماہی منافع میں کمی کے علاوہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے ہونڈا کا منافع 43 فیصد کمی کے بعد 2.081 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 3.704 ارب روپے تھا۔

مزید یہ کہ ہونڈا اٹلس کے منافع میں کمی کے علاوہ 30 ستمبر 2018ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی میں اٹلس ہونڈا (موٹر سائیکل بنانے والے) کے خالص منافع میں بھی 15 فیصد کمی آئی ہے۔ پاک سوزوکی کا منافع بھی اسی طرح 91 فیصد کم ہو کر 95 ملین روپے رہ گیا ہے۔ 30 ستمبر 2018ء کو مکمل ہونے والی سہ ماہی میں ٹویوٹا IMC کا خالص منافع 3 فیصد کمی کے ساتھ 3.5 ارب روپے رہا۔

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.