ہونڈا سِوک 2016: بائیس لاکھ گاڑیوں کے انجن میں خرابی کی غلط خبر!

0 257

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر ایک خبر کا چرچہ ہے کہ ہونڈا امریکا 22 لاکھ نئی ہونڈا سِوک (Honda Civic 2016) کو واپس منگوا رہا ہے کیوں کہ ان کے انجن میں کسی قسم کی خرابی پائی گئی ہے۔ ہم اپنے قارئین کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ اس خبر میں بلومبرگ میگزین کی جس رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے اس میں ٹکاٹا ایئر بیگز کے مسئلہ کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ مسئلہ ہونڈا (Honda) اور اکیورا(Acura) برانڈ کی پرانی گاڑیوں میں لگے ٹکاٹا ائیر بیگز میں پایا گیا ہے۔

پچھلے دنوں ہونڈا سِوک 2016 میں آنے والا واحد مسئلہ 2 ہزار سی سی نیچرلی ایسپریٹڈ انجن کا تھا۔ یاد رہے کہ ہونڈا سِوک 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ بھی پیش کی جاتی ہے اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صرف 34 ہزار نئی سِوک کے انجن میں ممکنہ مسئلے کے پیش نظر ہونڈا نے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ تب تک 2 ہزار سی سی انجن والی صرفایک ہی سِوک فروخت ہوئی تھی جبکہ باقی تمام سِوک ہونڈا کے ڈیلرشپس ہی ہے پاس تھیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہونڈا نے یہ اقدامات رضاکارانہ طور پر اٹھائے تھے اور امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے کوئی حکم صادر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 کی ایشیا آمد؛ فلپائن میں بُکنگ کا آغاز ہوگیا

ہونڈا کی جانب سے ڈرائیور کے سامنے موجود ایئر بیگ میں خرابی یا پھر ایئر بیگ کنٹرول یونٹ کی درستگی کے لیے گاڑیوں کی واپس منگوایا جاتا ہے۔ یہ دونوں ہی مسئلے ائیر بیگ سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ نیشنل ہائے وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے معلومات پڑھ سکتے ہیں۔ چونکہ ہونڈا نے انجن کے مسئلے پر از خود کاروائی کا فیصلہ کیا تھا اس لیے شاید آپ کو ادارے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے معلومات دستیاب نہ ہوں۔

نئی ہونڈا سِوک 2016 کے 2 ہزار سی سی انجن میں مسئلہ کا علم ہونے کے فوری بعد 30 جنوری کو فروخت روکنے کے احکامات جاری کردیئے تھے۔ البتہ ہونڈا کے پاس متبادل پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث اس حوالے سے مزید پیش رفت نظر نہیں آئی۔

نئی ہونڈا سِوک آسان اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ہونڈا سِوک کی دسویں جنریشن شمالی امریکا میں 2016 کی بہترین گاڑی کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ اسے نہ صرف شعبے کے ماہرین بلکہ پوری دنیا سے داد و تحسین حاصل ہوئی۔ پاکستان میں نئی سِوک کی آمد رواں سال کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے۔ تاہم تازہ خبروں کے مطابق اس کی پیش کش 2016 کے آخر یا پھر آئندہ سال 2017 تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ہمارے پاس اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں اس لیے کوئی بھی حتمی بات کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ہونڈا پچھلی تین جنریشنز کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ماہِ ستمبر میں نئی سِوک پیش کردے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.