بغیر ڈرائیور کی ہونڈا گاڑیاں کیلی فورنیا کی سڑکوں پر

0 70

بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر تحقیق کے لیے ٹویوٹا کی جانب سے سرمایہ کاری کے بعد ہونڈا نے بھی اس حوالے سے مزید پیش رفت شروع کردی ہے۔ ہونڈا موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اسے کیلی فورنیا میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی آزمائش کا اجازت نامہ حاصل ہوگیا ہے۔

وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ کو صرف گاڑی میں بیٹھنا ہوگا اور باقی کام گاڑی خود کرے گی۔ کہاں کتنی رفتار سے گاڑی چلانی ہے، کہاں اور کیسے موڑ کاٹنا ہے، سگنل پر گاڑی کب روکنی ہے وغیرہ جیسے تمام کام گاڑی خود کرے گی اور آپ منزل مقصود پر پہنچ جائیں گے۔

ہونڈا نے بغیر ڈرائیور کی گاڑیوں کا ایک پروٹوٹائپ اکیوراRLX کے نام سے گزشتہ سال پیش کیا تھا جس میں تمام مطلوبہ خصوصیات شامل تھیں۔ تاہم اس کے بعد ہونڈا کی طرف سے اب تک خاموشی رہی۔ ہوسکتا ہے وہ اس حوالے سے ٹویوٹا کے اگلے قدم کا انتظار کر رہا ہو۔ گوکہ اس حوالے سے ہونڈا نے مزید تفصیلات پیش نہیں کہ کیلی فورنیا کی سڑکوں پر بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی آزمائش کب سے شروع کی جائے گی لیکن زیادہ امکان یہی ہے کہ گوگل، نسان اور دیگر کار ساز اداروں کے ساتھ ہی پیش رفت ہوگی۔

یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی سڑکوں پر ایسا پہلی ہونے نہیں جا رہا بلکہ اس شہر میں مرسڈیز ینز، ٹیسلا، نسان موٹر کارپوریشن اور بی ایم ڈبلیو کو بھی بغیر ڈرائیور گاڑیوں کو چلانے کا اجازت نامہ دیا جا چکا ہے۔ جاپانی ادارے ہونڈا کو سان فرانسسکو کے شمال مشرقی جانب ایک جگہ فراہم کی گئی ہے جہاں وہ اپنی گاڑیوں کی آزمائش کرے گا۔

Honda Self Driving Car

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.