لوگ کتنی بار نئی موٹر سائیکل خریدتے ہیں؟

0 259

ملک میں سفر کا سب سے آسان، مشکلات سے پاک اور سستا طریقہ موٹر سائیکل ہے۔ گزشتہ سال مقامی مینوفیکچررز کی جانب سے تقریباً 1.7 ملین نئی موٹر سائیکلیں فروخت کی گئیں، جو یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں کہ موٹر سائیکل مارکیٹ فروغ پا رہی ہے۔ PakWheels.com نے 2017ء میں ایک آٹوسرے کیا تاکہ دیکھا جائے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے صارفین/مالکان کسی مخصوص برانڈ یا مصنوعات کے حوالے سے کیا رویّہ رکھتے ہیں اور ان کی ترجیحات دیکھی جائیں۔

یہ تاثر ہے کہ عوام موٹر سائیکل خریدتے ہیں اور پھر تبدیل کرنا بھول جاتے ہیں یا بہت عرصے بعد کوئی نئی موٹر سائیکل خریدتے ہیں۔ تو حقیقت جاننے کے لیے PakWheels.com نے اپنے سروے میں یہ سوال شامل کیا:

آپ نئی موٹر سائیکل خریدنے کے بارے میں کب سوچتے ہیں؟

یاد رہے کہ 55 فیصد جواب دینے والوں (موٹر سائیکل صارفین/مالکان) نے کہا کہ وہ اگلے دو سالوں کے اندر نئی موٹر سائیکل خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مکمل سروے نیچے ہے۔

spending-trends-bikes

مزید برآں، 82 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ وہ موٹر سائیکل خریدنے پر 100,000 روپے سے کم خرچ کریں گے۔

bike-prices-people-want

کل 19,155 افراد کے جواب ملک بھر سے ریکارڈ کیے گئے۔ یہ سروے پاکستان کے آٹوموبائل شعبے میں اخراجات کے عام رحجانات، ڈرائیونگ کے رویّوں، توقعات اور روزمرہ امور کا احاطہ کرتا ہے۔

ملک میں موٹر سائیکلوں کی مارکیٹ بلاشبہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور احل ہی میں GR 150، YBR 125G اور GSX R-600 جیسی موٹر سائیکلیں جاری ہوئیں جو مقامی مارکیٹ کو گوناگوں بنائیں گی۔

اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.