پنجاب حکومت درآمد شدہ گاڑیوں پر فکسڈ ٹیکس وصول کرے گی

0 187

صوبہ پنجاب کی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے درآمد شدہ گاڑیوں پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔ انہوں نے یہ تجویز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-2017 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے مجموعی طور پر 1681 ارب 41 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا جس میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف 185 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

حکومتِ پنجاب کی جانب سے 1000cc اور زائد انجن والی گاڑیوں پر 25 ہزار روپے، 1300cc اور زائد انجن والی گاڑیوں پر 70 ہزار روپے، 1500cc اور زائد انجن والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے، 2000cc اور زائد انجن والی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے جبکہ 2500cc اور زائد انجن سے والی گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ 1000cc سے کم قوت والے انجن کی حامل گاڑیوں پر یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

زمرہ مجوزہ ٹیکس
1000cc تا 1300cc 25,000 روپے
1301cc تا 1500cc 70,000 روپے
1501cc تا 2000cc 1,50,000 روپے
2001cc تا 2500cc 2,00,000 روپے
2501cc اور زائد 3,00,000 روپے

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی غیر قانونی درآمد؛ حکومت نے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

تجویز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زیر استعمال گاڑیاں اس ٹیکس سے مستثنی ہوں گی۔ علاوہ ازیں صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مستقبل میں گاڑیوں کے کسی بھی زمرے پر ٹیکس کو ختم کرسکتی ہے۔ اس ٹیکس کا مقصد ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کو فروغ دینا اور بیرون ممالک سے گاڑیوں منگوانے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.