یونائیٹڈ براوو: اب تک حاصل ہونے والی اہم معلومات

0 240

یونائیٹڈ کی 800cc ہیچ بیک براوو اپنے اجراء سے پہلے ہی کافی مشہور ہو چکی ہے، گاڑی متوقع طور پر مئی 2018ء میں پیش کی جائے گی۔ پاک ویلز وہ پہلی آٹوموٹیو ویب سائٹ تھی جس نے انکشاف کیا تھا کہ یونائیٹڈ نئی گاڑیاں پیش کرنے کے لیے تیار ہو رہا ہے اور لاہور، پاکستان میں اپنا اسمبلی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔

united bravo

united bravo 7

براوو کے حوالے سے بہت کچھ لکھا جا چکا ہے، بالآخر، نئی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں۔ اس تحریر میں ہم اس گاڑی کے بارے میں وہ تمام ضروری معلومات شامل کر رہے ہیں جو دستیاب ہیں، جیسا کہ ممکنہ خصوصیات اور قیمت۔

خصوصیات جو براوو میں متوقع ہیں:

  • الیکٹرک کھڑکیاں
  • پشت پر پارکنگ کیمرا
  • ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم
  • ریموٹ سینٹرل لاک (بہترین ویریئنٹ میں)
  • ڈی فوگر
  • الائے ویلز (بہترین ماڈل میں)
  • یو ایس بی پورٹس
  • ایئر کنڈیشنر (لگژری ویریئنٹ میں)
  • مینوئل ٹرانسمیشن
  • فوگ لیمپس
  • لکڑی کا انٹیریئر
  • ایف ایم ریڈیو
  • لینس ہیڈلائٹس
  • LED بریک لائٹس
  • اینٹی-کولیژن (لگژری ویریئنٹ)
  • RPM اور اسپیڈومیٹر ڈائلز اور ڈجیٹل انفارمیشن کلسٹر
  • سینٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر

ادارے نے انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (IPO) کے پاس گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹس کے لیے درخواست دے رکھی ہے، اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ پاکستانی صارفین کے لیے اپنی تمام نئی گاڑیوں کے کاپی رائٹس کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔ یہ گاڑی ان تمام خصوصیات سے لیس ہے جو مقامی سطح پر بنائی جانے والی ہیچ بیکس میں نہیں ہیں، یونائیٹڈ کے ایک عہدیدار نے زور دیا۔

united bravo 5

bravo united 2

مزید برآں، یہ بات قابل ذکر ہے کہ براوو ڈاہے موٹر DH350 کا تبدیل شدہ نام ہے اور اس کا انجن 800cc کا 3-سلینڈر یونٹ ہے۔

مندرجہ بالا خصوصیات ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں؛ ممکن ہے کہ آنے والی 800cc ہیچ بیک میں ان میں سے چند فیچرز شامل نہ ہوں۔ ممکن ہے، اور افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، کہ یہ گاڑی 6 سے 7 لاکھ روپے میں پیش کی جائے گی۔ دیکھتے ہیں کہ یہ معلومات کس حد تک درست ہیں۔

تب تک کے لیے جہاں ویلز، وہاں پاک ویلز!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.