فاسٹ 8 کے مرکزی کردار وین ڈیزل، دی راک و دیگر سے ملاقات کا موقع

0 159

گاڑیوں اور فلم کے شائقین ضرور جانتے ہوں گے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی آٹھویں فلم “فاسٹ 8” کی عکس بندی شروع ہوچکی ہے۔ یہ مشہور زمانہ فلم سیریز سے منسلک ہدایتکار فیلکس گرے کی آخری فاسٹ اینڈ فیوریس ہوگی۔ گو کہ ماضی میں گاڑیوں سے متعلق کئی ایک فلمیں پیش کی جاچکی ہیں تاہم جو شہرت فاسٹ اینڈ فیوریس کو حاصل ہوئی وہ شاید ہی کسی فلم کو مل سکی ہو۔ اس کا اندازہ ہونڈا سِوک (Honda Civic 1995) کی شہرت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ جسے جسے فاسٹ اینڈ فیوریس کی پہلی فلم میں دکھائے جانے کے بعد زبردست شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: لیونارڈو ڈی کاپریو ووکس ویگن ڈیزل گیٹ اسکینڈل پر فلم بنائیں گے

فاسٹ 8 میں ناظرین کئی ایک نئے اداکاروں کو بھی دیکھ سکیں گے۔ ان میں سے ایک ہیلن میرین بھی ہیں جنہیں فاسٹ اینڈ فیوریس خاندان کا نیا رکن قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی اداکارہ نے ایک برطانوی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ 8 میں کام کرنے کے لیے دلچسپی ظاہر کی تھی جس کے بعد فاسٹ 8 کے پیش کاروں (producers) نے ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ البتہ آسکر ایوارڈ یادفتہ اداکارہ فاسٹ 8 میں گاڑی چلاتے ہوئے نظر نہیں آئیں گی۔ اس حوالے سے ہیلن میرین نے بتایا کہ وہ شدید خواہش کے باوجود اس فلم میں گاڑی نہیں چلاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ وہ گیئر شفٹ کی حامل گاڑی چلانا بخوبی جانتی ہیں البتہ دی راک (ڈوائن جانسن) کے متعلق کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے۔

Dame Helen Mirren

اس سے قبل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اداکارہ شارلیز تھیرن بھی فاسٹ اینڈ فیوریس 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ وہ فاسٹ 8 میں ولن کا کردار ادا کریں گی۔

Charlize Theron on the set of Fast and Furious 8

گزشتہ مرتبہ فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی تیاری کے دوران مرکزی اداکار پال والکر حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔ یہ فلم درحقیقت پال والکر اور وین ڈیزل ہی کی ذہنی اختراع کہی جاتی ہے۔ آنجہانی پال والکر کی بیٹی نے سال 2013 میں اپنے والد کی وفات کے بعد ان کے نام سے منسوب ایک خیراتی ادارے کی بنیادی رکھی تھی۔ حال ہی میں اومیز نامی خیراتی ویب سائٹ اور پال والکر فاؤنڈیشن کے درمیان عطیات جمع کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ پال والکر آبی حیات میں کافی دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے اپنے کالج میں اس حوالے سے باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ پال والکر فاؤنڈیشن کو جمع ہونے والے عطیات سمندروں اور آبی حیات کی بہتری کے لیے خرچ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے تحت آبی حیات سے متعلق متعدد پروگرامات اور اسکالرشپس بھی دی جائیں گی جن کا مقصد اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

paul walker fast and furious

اگر آپ بھی اس خیرات میں حصہ لینا چاہیں تو یہ بھی جان لیجیے کہ عطیات دینے والے تمام لوگوں کے درمیان ایک قرعہ اندازی بھی کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قرعہ اندازی جیتنے والے خوش نصیب کو دی راک (ڈوائن جانسن) اور وین ڈیزل کے ساتھ فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کے فلم سیٹ پر ایک دن گزارنے کا موقع دیا جائے گا۔ اس دوران قرعہ اندازی جیتنے والا فرد دیگر اداکاروں سے ملاقات کرنے کے ساتھ ان گاڑیوں کو بھی دیکھ سکے گا کہ جو فاسٹ 8 کا حصہ ہیں۔

vin diesel and the rock fast and furious 8

فاسٹ 8 کو امریکا میں 17 اپریل 2017 میں پیش کیا جائے گا جبکہ تقریباً دو سال بعد 19 اپریل 2019 کو فاسٹ اینڈ فیوریس 9 اور پھر 2 اپریل 2021 کو فاسٹ اینڈ فیوریس 10 بھی پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.