گاڑی دھوتے ہوئے پانی ضائع کرنے پر واسا کے چالان

0 402

لوگوں کو اپنی گاڑیاں دھوتے ہوئے پانی ضائع کرنے سے روکنے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (WASA) لاہور نے حال ہی میں ایک جرمانہ متعارف کروایا ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ اتھارٹی نے ایسے افراد کو چالان جاری کرنا شروع کر دیے ہیں کہ جو اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکل دھوتے ہوئے پانی ضائع کرتے ہیں، ذرا یہ چالان دیکھیں: 

واضح رہے کہ پچھلے سال دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی لگا دی تھی۔ یہ قدم پانی بچانے کے لیے اٹھایا گیا تھا، جو پائپوں کے ذریعے گاڑیاں دھونے میں بہت ضائع کیا جاتا ہے۔ 

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پہلے واسا لاہور نے پائپوں کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر عائد جرمانہ 1,000 سے بڑھا کر 2,000 کردیا تھا؛ جبکہ چالان 5,000 روپے کا جاری کیا گیا ہے۔ ہم نے اس معاملے پر وضاحت کے لیے اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ان کی وضاحت کے بعد آپ کو ضرور آگاہ کریں گے۔ 

ہماری طرف سے اتنا ہی، اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور مزید خبروں کے لیے پاک ویلز کے ساتھ رہیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.