پاکستان میں دستیاب 4 بہترین 125cc موٹر سائیکلیں!

1 986

پاکستان میں گاڑیوں کے مقابلے میں موٹر سائیکلوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی ہی کی مثال لے لیجیے کہ جہاں عوامی ٹرانسپورٹ کی دگرگوں حالت کے باعث ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد اپنے روز مرہ امور انجام دینے کے لیے موٹر سائیکل ہی پر سفر کرتے ہیں۔ اسی طرح موٹر سائیکل استعمال کرنے کا رجحان دیگر شہروں میں بھی بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں آٹوموٹیو شعبے کی بات موٹر سائیکل کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بینیلی اور کیوے موٹرسائیکلیں متعارف کروا دی گئیں

ایک عرصے تک پاکستان میں 70cc موٹر سائیکلوں کا راج رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مختلف اداروں نے چین سے 70cc موٹر سائیکلیں منگوا کر کافی سستے داموں پیش کرنا شروع کردی ہیں۔ تاہم موٹر سائیکل چلانے کے شوقین افراد اب 125cc موٹر سائیکلوں کو ترجیح دینے لگے ہیں اور آج ایسے ہی لوگوں کے لیے پاکستان میں دستیاب بہترین 125cc موٹر سائیکلوں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ہونڈا CG125

ہونڈا بلاشبہ موٹر سائیکل کے شعبے کا بے تاج بادشاہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس بات سے اتفاق نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف 70cc ہی نہیں بلکہ 125cc موٹر سائیکلوں میں بھی ہونڈا ہی کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ آج کے نوجوان تو ایک طرف بچے بھی بڑے ہو کر ہونڈا 125 لینے کا خواب دیکھتے ہیں۔ ہونڈا CG125 کا ڈیزائن بہت پرانا ہے اور ایٹلس ہونڈا (Honda) نے اس میں معمولی تبدیلیوں کے علاوہ کوئی قابل ذکر بہتری کرنے کی زحمت نہیں کی۔ پاکستان میں نئی CG125 کی قیمت 1,06,000 روپے ہے۔ روایتی کِک اسٹارٹ کی حامل اس موٹر سائیکل کے 125cc انجن 11 ہارس پاور فراہم کرنے کی سکت رکھتا ہے۔ انجن کے ساتھ 4-اسپیڈ گیئر منسلک ہے جبکہ پیٹرول ٹینک کی گنجائش 9.2 لیٹر ہے۔ 99 کلو گرام وزنی اس موٹر سائیکل کی لمبائی 1191 ملی میٹر، چوڑائی 732 ملی میٹر اور اونچائی 1016 ملی میٹر ہے۔

2018 Honda CG 125

یاماہا YBR 125

یاماہا جاپان کی جانب سے گزشتہ سال پیش کی جانے والی YBR 125 ہماری فہرست میں شامل دوسری موٹر سائیکل ہے۔ قدرے اسپورٹی انداز کی حامل اس موٹر سائیکل نے کافی اچھی پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پچھلے مالی سال 2015-16 کے دوران یاماہا نے کئی سالوں سے کام کرنے والے سوزوکی کا زبردست مقابلہ کیا ہے۔ چونکہ یہ پاکستان میں متعارف ہونے والی نئی موٹر سائیکل ہے اس لیے بہرطور اسے ہونڈا CG125 سے بہتر قرار دیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گاکہ آیا یاماہا کی موٹر سائیکلیں ہونڈا جتنی پائیدار ہوں گی یا نہیں۔ یاماہا پاکستان میں YBR کے نام سے موٹر سائیکلوں کے دو ماڈل YBR 125 اور YBR 125G بالترتیب 1,29,900 روپے اور 1,33,900 روپے میں فروخت کرر ہا ہے۔ ان موٹر سائیکلوں میں 124cc کا انجن 5-اسپیڈ گیئر سے منسلک ہے جبکہ پیٹرول ٹینک کی گنجائش 13 لیٹر ہے۔ اس میں روایتی کِک اسٹارٹ کے علاوہ electric اسٹارٹ، الائے ویلز اور اگلی جانب ڈِسک بریک بھی شامل ہیں۔ 114 کلو گرام وزن کی اس موٹر سائیکل کی لمبائی 1985 ملی میٹر، چوڑائی 745 ملی میٹر اور اونچائی 1100 ملی میٹر ہے۔

Yamaha Bikes in Pakistan (10)

راوی پیاگو اسٹارم-125

اسپورٹی انداز کی حامل راوی پیاگو اسٹارم -125 بھی موٹر سائیکل کے شوقین افراد کی پسندیدہ بائیک رہی ہے۔ اطالوی ادارے سے متعلق کی وجہ سے اس بائیک کا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی عام جاپانی موٹر سائیکلوں سے قدرے مختلف ہے۔ اس میں 125cc انجن کے ساتھ 5-اسپیڈ گیئر منسلک ہے۔ اس کی خاص بات electric اسٹارٹ، 16 لیٹر کا پیٹرول ٹینک اور اگلی جانب ڈِسک بریکس ہیں۔ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ راوی پیاگو اسٹارم-125 کے انجن کے دائیں جانب آئل کی مقدار جاننے کے لیے ایک کھڑکی سی موجود ہے۔ 117 کلوگرام وزنی اسٹارم -125 کا انجن 11 ہارس پاور فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 2010 ملی میٹر، چوڑائی 770 ملی میٹر اور اونچائی 1240 ملی میٹر ہے۔ پاکستان میں نئی راوی پیاگو اسٹارم-125 کی قیمت 112,000 روپے ہے۔

Ravi Piaggio Storm-125

ہونڈا ڈیلکس

اس فہرست میں ہونڈا کی دوسری موٹر سائیکل شامل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ اولذکر ہونڈا CG125 سے کافی مختلف ہے۔ ہونڈا نے CG125 کی کامیابی کے بعد ایک اور موٹر سائیکل ہونڈا CG ڈریم کے نام سے پیش کی جس میں ظاہری انداز کے علاوہ تمام چیزیں CG125 والی ہی شامل کی گئی تھیں۔ البتہ CG125 کی پیمائش (1911 ، 732 ، 1016) کے برعکس ڈیلکس کی لمبائی2032 ملی میٹر، چوڑائی 758 ملی میٹر اور اونچائی 1097 ملی ہے۔ گو کہ ہونڈا ڈیلکس میں CG125 ہی کا انجن لگایا گیا ہے تاہم اسے 4-اسپیڈ کی بجائے 5-اسپیڈ گیئر باکس سے منسلک کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس کے فیول ٹینک کی گنجائش بھی 12 لیٹر ہے۔ 112 کلوگرام وزنی اس موٹر سائیکل کے آگے ڈِسک بریکس بھی لگائے گئے ہیں۔ پاکستان میں نئی ہونڈا ڈیلکس کی قیمت 125,500 روپے ہے۔

Honda_Deluxe_2015

2017 Honda Deluxe 125
2017 Honda Deluxe 125

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.