ہونڈا سٹی اس مہینے لانچ ہوگی

0 23,239

نئی ہونڈا سٹی کی متوقع لانچ نے مقامی مارکیٹ میں اس وقت کافی ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ ہونڈا اٹلس نے اس گاڑی کی پری بکنگ تک شروع کر دی ہے۔ لیکن گاڑی کی رونمائی ابھی تک نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی تفصیلات اور خصوصیات باضابطہ طور پر جاری کی گئی ہیں۔ اس لیے مقامی خریداروں میں گھبراہٹ اور خوشی کا ملا جلا رجحان پایا جاتا ہے۔

پھر گاڑی کی آفیشل لانچ کے حوالے سے بھی افواہ گردش میں ہے۔ اور ہم یہی معلومات لے کر حاضر ہیں تاکہ آپ فیصلہ کر سکیں کہ آیا آپ کو انتظار کرنا چاہیے یا گاڑی کو فوراً بک کروانا چاہیے۔

آفیشل لانچ:

ہمارے قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق نئی سٹی (چھٹی جنریشن) جولائی 2021 میں لانچ کی جائے گی۔ کوئی طے شدہ تاریخ تو نہیں لیکن جولائی کا مطلب ہے کہ لانچ میں صرف دو مہینے رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ذرائع نے کہا ہے کہ کمپنی مکمل تفصیلات اور خصوصیات کے ساتھ اسی مہینے میں گاڑی کی رونمائی کرے گی۔

وقتی ڈلیوری ٹائم:

انہی ذرائع کے مطابق کمپنی گاڑی اگست 2021 میں ڈلیور کرے گی، یعنی ڈلیوری ٹائم ایک مہینہ ہوگا۔ اگر یہ درست ہے تو بہت زبردست بات ہے کیونکہ تاخیر سے ڈلیوری پاکستان میں ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔

مقابل گاڑیوں کے ساتھ تقابل:

سوشل میڈیا پر لوگ چھٹی جنریشن کی ہونڈا سٹی کی لانچ پر زیادہ خوش نہیں ہیں۔ کیونکہ یہ جنریشن عالمی مارکیٹ میں ویسے ہی ختم ہو چکی ہے اور اس وقت مختلف مارکیٹوں میں ساتویں جنریشن فروخت ہو رہی ہے۔

البتہ کمپنی اپنی مقابل گاڑیوں مثلاً ٹویوٹا یارِس اور چنگان ایلسوِن سے بہتر خصوصیات و تفصیلات کے ساتھ پیش کر کے اس کمی کو پورا کر سکتی ہے۔ اگر کمپنی نئی سٹی کے لیے مناسب آپشنز پیش کرتی ہے تو بلاشبہ اسے کامیابی نصیب ہوگی کیونکہ ہونڈا سٹی اب بھی صارفین کی پسندیدہ ترین گاڑیوں میں شامل ہوتی ہے۔ پاکستان میں سالہا سال سے موجودگی کی بدولت یہ سیڈان کے سیگمنٹ میں اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔

آنے والی ہونڈا سٹی ہونڈا اٹلس کے لیے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ پاکستان میں اس گاڑی کی اب بھی بڑی فین بیس ہے۔ لیکن ہونڈا اٹلس کو ذرا اسمارٹ ہو کر کھیلنا پڑے گا کیونکہ پاکستان میں اب مقابلہ سخت ہے۔

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.