ڈرائیونگ کیسے بہتر بنائیں – پاک ویلز ٹپس

3 2,960

ہم آپ کی ڈرائیونگ مہارت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ مزید ٹپس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر حاضر ہیں۔ یہ ٹپس اور گائیڈز آپ کو بہتر ڈرائیونگ کرنے، محفوظ رہنے اور پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ میں مدد دیں گی۔ تو اپنی حفاظت کے لیے اور ڈرائیونگ کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے ان ٹپس پر عمل کریں۔

روڈ سائنز:

ہمیشہ روڈ سائنز پر دھیان دیتے رہیں کیونکہ اس سے ان سائنز کے بارے میں آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا اور آپ کو ان کے بارے میں بہتر سوجھ بوجھ حاصل ہوگی۔ ساتھ ساتھ آپ کو دنیا کے دوسرے حصوں میں بھی ڈرائیونگ میں بہت مدد ملے گی۔

بائیں پیر سے بریکنگ:

کبھی کبھی آپ کو اپنے بائیں یعنی الٹے پیر سے بریک دبانا پڑے گا؛ لیکن یہ تکنیک کبھی کبھار ہی استعمال ہوتی ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو ایکسلریٹر اور بریک کو نرم پیر سے ایک ساتھ دبانا پڑے گا، کیونکہ یہ تکنیک عموماً زیادہ رفتار پر موڑ کاٹتے ہوئے کام آتی ہے۔ لیکن آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہے کہ یہ طریقہ بہت پریکٹس کے بعد استعمال کرنا ہے۔

ہائی ویز پر اسپیڈ:

موٹرویز یا ہائی ویز پر آپ کی گاڑی کی رفتار لازماً آگے اور پیچھے والی گاڑیوں کے برابر ہونی چاہیے۔ کیونکہ زیادہ یا کم رفتار ہونے سے حادثہ ہو سکتا ہے۔

اسٹیئرنگ ویل پر ہاتھوں کی پوزیشن:

اسٹیئرنگ ویل پر آپ کے ہاتھوں کی پوزیشن بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پہلے زیادہ تر ڈرائیورز 10-2 (گھڑی کی سوئیوں جیسی) پوزیشن استعمال کرتے تھے۔ البتہ اب چند ملکوں میں 9-3 پوزیشن استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ کچھ جگہوں پر ڈرائیور 4-8 پوزیشن استعمال کرتے ہیں۔ ان پوزیشنوں سے گاڑی پر آپ کا کنٹرول بہتر ہوتا ہے۔

پہاڑوں پر اوور-اسٹیئرنگ اور انڈر-اسٹیئرنگ:

پہاڑی علاقوں میں ڈرائیونگ کی مہارت میں اوور اور انڈر-اسٹیئرنگ بہت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ اوور-اسٹیئرنگ سے اگلے ٹائروں پر گرِپ کم ہو جائے گی جبکہ انڈر-اسٹیئرنگ میں ایسا پچھلے ٹائروں کے ساتھ ہوگا۔ اس لیے پہاڑی علاقوں میں، برف یا بارش میں زیادہ رفتار سے گاڑی نہ چلائیں۔

اس کے علاوہ آپ کو اِن صورتوں میں بریک یا ایکسلریٹر فوراً نہیں دبانا چاہیے۔

ڈرائیونگ کی مہارت اور کار پارکنگ:

ڈرائیونگ میں پارکنگ بہت اہمیت رکھتی ہے اور ہم میں سے کئی لوگوں کو متوازی (parallel) پارکنگ میں مشکل پیش آتی ہے۔ سائیڈ-ویو مرر کا مناسب استعمال کرتے ہوئے آپ گاڑی کو باآسانی متوازی پارک کر سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ کی مہارت اور ڈرائیونگ کے دوران ہینڈ بریک کا استعمال:

کبھی کبھی آپ کو ڈرائیونگ کے دوران ہینڈ بریک استعمال کرنا ہوگا، لیکن ہمیشہ یاد رکھیں کہ یہ کام پریکٹس کے بعد ہی کرنا چاہیے۔ ایسی کسی بھی صورت حال سے بچنے کے لیے گاڑی کو، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں، زیادہ رفتار سے نہ چلائیں۔

سڑک پر نظر رکھیں:

ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے سامنے نظر رکھتے ہیں، لیکن آپ کو اپنے آگے تین، چار گاڑیوں تک نظر رکھنی چاہیے کیونکہ اس سے آپ کو جلدی فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈرائیونگ مہارتیں اور مِرر ایڈجسٹمنٹ:

بلائنڈ اسپاٹ کو ممکنہ حد تک ختم کرنے کے لیے آپ کو اپنے سائیڈ-ویو مررز ایڈجسٹ کرنے چاہئیں۔ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ مررز آپ کی گاڑی کی باڈی ہی کو کوَر کر رہے ہوتے ہیں، جو صحیح طریقہ نہیں ہے۔ پھر بھی ہمیشہ انہیں روڈ کے حساب سے ایڈجسٹ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچ سکیں۔

وڈیو دیکھیں:

مزید نیوز، ویوز اور ریویز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.