نئی ہنڈا سوِک پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی؟

0 17,644

رواں سال اپریل 2021 میں نئی ہنڈا سوِک 2022 انٹرنیشنل مارکیٹ میں لانچ کی گئی۔ گاڑی کے انٹیرئیر سمیت ایکسٹیرئیر کو بھی تبدیل کیا گیا جبکہ گاڑی میں بہت سے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے۔ سوِک 2022 کی انٹرنیشنل لانچ کے بعد سے پاکستانی صارفین حیران ہیں کہ یہ نئی ​​سیڈان پاکستان میں کب لانچ کی جائے گی۔ اگر ہم پاکستان میں ہنڈا سوک لانچ کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں نئی جنریشن انٹرنیشنل لانچ کے ایک سال بعد متعارف کروائی جاتی ہے۔ لہذا، ہم کہہ سکتے ہیں کہ نئی سوِک 2022 میں لوکل مارکیٹ میں آئے گی لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کب؟

ہنڈا سوِک لانچ پر ہمارے ذرائع کیا کہتے ہیں؟

ہمارے ذرائع کے مطابق اٹلس ہنڈا پاکستان اپریل 2022 میں نئی ​​ہنڈا سوک لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے یعنی ہنڈا سوِک 2022 7 ماہ بعد پاکستان میں لانچ کی جائے گی جو کہ ہںڈا کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔ قیمت کی بات کی جائے تو ذرائع کے مطابق ہںڈا اس گاڑی کی قیمت 52 سے 55 لاک تک مقرر کرے گی۔ اگر کمپنی ایسا کرتی ہے تو یہ بہت زیادہ قیمت ہوگی اور ممکن ہے کہ لوگ ہنڈا سوِک 2022 پر کِیا سپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان کو ترجیح دیں۔ یہ قیمت گاڑی کی سیل کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ گاڑی کے فیچر اور دیگر خصوصیات صارفین کیلئے فیصلہ کن چیز ہو گی۔

کیا یہ ممکن ہے؟

ہمارے دیگر ذرائع اور ماہرین نئی ہنڈا سوِک کے اپریل 2022 میں ممکنہ لانچ کے بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اٹلس ہنڈا کے پاس نئی سوک کو تیار کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے کیونکہ ہںڈا انٹرنیشنل یہ گاڑی نئی ٹیکنالوجی ‘Brazing’ کے تحت یہ گاڑی تیار کر رہی ہے.

اس ٹیکنالوجی کو ذیل میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

Brazing اور نئی ہنڈا سوِک

چونکہ گاڑی میں ایلومینیم کی چھت دی گئی ہے، اسی لیے اسے ویلڈنگ نہیں بلکہ brazed کیا جاتا ہے۔ گاڑی کے سائیڈ اور روف پینلز binding جو کہ ایک فِلر میٹریل ہے، سے بھرے گئے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ ہموار سطح دیکھنے کو ملتی ہے۔ ویلڈنگ کے برعکس جہاں بیس میٹریلز کو گرم کر کے جوڑ دیا جاتا ہے، بریزنگ میں پینل کو گرم نہیں کیا جاتا جس کے نتیجے میں کام میں بہت صفائی دیکھنے کو ملتی ہے۔

اسپاٹ ویلڈنگ کے برعکس بریزنگ دو پینلز کو تسلسل کے ساتھ جوڑتی ہے جو نہ صرف بہتر معیار دیتی ہے بلکہ نمی کے خلاف تحفظ بھی فراہم کرتی ہے۔ بریزنگ ٹیکنالوجی کا استعمال گاڑی کو پینٹ کرنے سے پہلے فِنشنگ کرنے سے بھی نجات دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایک تیز عمل ہے اور سپلائی چین سے پلاسٹک مولڈنگ کا حصہ بھی ختم کرتا ہے۔

یہ سب مینوئل طریقے سے نہیں کیا جاتا بلکہ انتہائی نفیس لیزر گائیڈڈ ملٹی ایکسس روبوٹ یہ سارا کام کرتے ہیں۔ 1 سے 3 ملی میٹر موٹی تار کی شکل میں ایک بہت پتلا فِلر مواد روبوٹ سے گزرتا ہے اور ایک لیزر بیم اسے نوک پر پگھلانے کے بعد دونوں پینلز کے درمیان خلا کو پُر کرتا ہے۔ جوڑنے والا مواد مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہموار جوڑ بنتا ہے۔ بریزنگ کے بعد ایک اور روبوٹ سکیننگ کی مدد سے مشترکہ کام کے معیار کی تصدیق کرتا ہے۔

لہذا، آپ نے آنے والی 11 ویں جنریشن سوِک پر “GOLA/ PATTI” کے خاتمے کو نہیں دیکھا ہوگا اور شاید ہمارے نزدیک یہ ایک سادہ سی بات ہو سکتی ہے لیکن حقیقت میں یہ بہت پیچیدہ کام ہے جو ٹیک روبوٹ سر انجام دیتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ایک بہت ہی ہموار چھت نظر آتی ہے۔

اس سے آپ کو یہ بھی اندازہ ہوگا کہ ماڈل چینج آسان کام نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اٹلس ہنڈا 11 ویں جنریشن سوِک کے لیے اس نئی اسمبلی لائن کی ضرورت پر کام/سرمایہ کاری شروع کرے گی تاکہ بروقت نئی سوِک لائی جا سکے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.