CD 70 کی قیمت 129000 روپے ہو گئی

0 2,169

کاروں کے بعد اب بائکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ہںڈا نے اپنی تمام بائکس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری  2023 سے ہوگا۔ ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

ہنڈا بائکس کی نئی قیمتیں

کمپنی کی سب سے مشہور بائیک ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 7400 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 121500 روپے سے بڑھ کر 128900 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی 8000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 129900 روپے سے بڑھ کر 137900 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا پرائڈر کی قیمت میں 9000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 170900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 161900 روپے تھی۔

ہنڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5600 روپے کا اضافے کے بعد بائک کی قیمت 185900 روپے سے بڑھ کر 194900 روپے ہو چکی ہے۔

سپیشل ایڈیشن سی جی 125 کی قیمت 219500 روپے سے بڑھ کر 230900 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی بائک کی قیمت میں 11400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہنڈا CB 125 F کی قیمت میں 22000 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 303900 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 283900 روپے تھی۔

ہنڈا CB 150 F’s کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 353900 روپے سے بڑھ کر 383900 روپے ہو چکی ہے۔

آخر میں ہنڈا CB 150F SE کی قیمت میں 30000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 357900 روپے سے بڑھ کر 387900 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا نے اپنی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم، غیر مستحکم معاشی حالت، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، اور درآمد پر پابندی ممکنہ بنیادی وجوہات ہیں۔ جنوری کے آغاز میں، ایسی اطلاعات تھیں کہ ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، کمپنی نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “قیمتوں میں جلد ہی کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے،” اور بظاہر، جلد ہی، کمپنی کا مطلب مہینے کے آخر تک تھا۔

ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے پر آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کے خیال میں اس سے صارفین کی قوت خرید پر کیا اثر پڑے گا؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.