گاڑی کو طویل عرصہ کھڑی رکھنے والوں کے لیے چند تجاویز

3 347

گو کہ ایسی صورتحال کم ہی ہوتی کہ کسی کے پاس گاڑی ہو اور وہ اسے نہ چلائے۔ ایسا زیادہ تر ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو بیرون ملک رہتے ہیں اور جب کبھی گھر آتے ہیں تو گاڑی نکال لیتے ہیں اور واپس جاتے ہوئے دوبارہ گیراج میں کھڑی کردیتے ہیں۔ یا پھر ایسے لوگوں کے ساتھ جن کے پاس گاڑیاں تو ایک سے زائد ہیں لیکن انہیں چلانے کا وقت نہیں۔ تو جناب اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی معاملہ ہے تو اپنی گاڑی کو بند کرنے سے پہلے چند باتوں کا خیال رکھیں تاکہ جب دوبارہ گاڑی کی ضرورت پڑے تو وہ زیادہ نخرے نہ کرے۔

گاڑی گھر سے باہر کھڑی نہ کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کپڑے یا پلاسٹک کی چادر سے گاڑی کی حفاظت ممکن ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں تو یہ اور بھی خطرناک ہوسکتا ہے کہ جہاں موسم کے بگڑتے دیر نہیں لگتی۔ اگر شدید گرمی ہوجائے تو اس سے نہ صرف آپ کی گاڑی کا رنگ خراب ہوسکتا ہے بلکہ گاڑی کے اندرونی حصے کو ‘ تندور’ بن سکتا ہے۔ اور اگر برسات ہوگئی تو پانی آپ کی گاڑی میں جاسکتا ہے جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ تو آپ کو ہوگا ہی۔

گاڑی کو ہمیشہ اس کے لیے بنائے گئے کوور ہی سے ڈھانپ کر رکھیں۔ گاڑی کا کوور خریدتے وقت ہمیشہ اعلی معیار کا انتخاب کریں اور خیال رکھیں کہ وہ گاڑی کو دھوپ کی تپش سے بچا کر رکھے۔

اطمینان کرلیں کہ گاڑی کے آئل، پیٹرول، بیٹری کا پانی وغیرہ شفاف اور درست حالت میں ہوں۔ پرانے موٹر آئل کو کار انجن میں طویل عرصے تک بغیر استعمال کیے رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو گاڑی میں پیٹرول بھروالیں۔ اس سے آپ کا ٹینک زنگ سے بچا رہے گا۔ اور ہاں! کچھ ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو گاڑی کے پیٹرول کو یا تو ہوا میں اڑا دیتے ہیں یا اسے گاڑھا کردیتے ہیں۔ اپنی گاڑی کا ‘اینٹی – فریز’ چیک کرلیں کہ وہ ٹھیک کام کر رہا ہے یا نہیں۔ یہ آپ کی گاڑی کے مختلف حصوں کو زنگ آلود ہونے سے بچائے گا۔

گاڑی کو طویل عرصے تک پہیوں سمیت کھڑا کرنا ہو تو ہمیشہ اسٹینڈ استعمال کریں۔ اگر آپ پہیوں پر گاڑی کھڑی کر کے چلے جائیں گے تو گاڑی وزن سے ٹائر چپٹے ہوسکتے ہیں جو بعد ازاں گاڑی چلانتے وقت مشکلات کا باعث ہوسکتا ہے۔ اگر اسٹینڈ دستیاب نہ ہو تو پیہوں کے آگے کوئی ایسی رکاوٹ رکھیں جو ان کو آگے پیچھے گھمونے سے روکے رکھے۔

ساتھ ہی ہینڈ بریک کو ہٹانا ہر گز نہ بھولیں اور بیٹری سے منسلک لیڈز کو بھی نکال دیں۔

اگر آپ پانچ ماہ یا زائد عرصے کے لیے گاڑی کھڑی کر رہے ہیں تو اس کی سروس کروالیں ااور اگر ممکن ہو تو پولش بھی کروالیں۔ گاڑی کے بیرونی حصے سے میل کچیل کو صاف کردیں۔ کبھی بھی استعمال شدہ آئل یا ڈیزل کا اسپرے نہ کریں۔ یہ آپ کی گاڑی کے لیے آپ کی سوچ سے بھی زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

یہ چند تجاوزی تھیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی گاڑی کو بغیر استعال کیے طویل عرصے تک درست حالت میں کھڑی کرسکتی ہیں۔ اور جب آپ اسے دوبارہ استعمال کرنا چاہیں تو وہ بغیر کسی مسئلے کہ آپ کے ساتھ ساتھ رواں دواں رہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.