کراچی سے لاہور موٹروے کا منصوبہ گوگل میپس پر دیکھیے

0 791

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے منگل کے روز کراچی سے لاہور موٹروے کا اعلان کرتے ہوئے کہا منصوبے پر جلد کام شروع ہونے کی نوید سنائی ہے۔ میاں صاحب نے مزید کہا کہ سال 2015 میں اس موٹر وے کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کراچی سے لاہور موٹر وے کا منصوبے دراصل متعدد موٹرویز کا ایک سلسلہ جو شہر قائد کو لاہور – اسلام آباد موٹروے (M2) سے منسلک کردے گا۔ یوں کراچی و لاہور اور کراچی و اسلام آباد براہ راست منسلک ہوجائیں گے اور ان شہروں کے درمیان سفر پہلے سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔ ان چھوٹے موٹرویز کے سلسلے کی مزید تفصیلات درج ذیل ہیں:

مقام: پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد (M3)
فاصلہ 53 کلو میٹر

مقام: فیصل آباد سے ملتان (M4)
فاصلہ: 243 کلومیٹر

مقام: ملتان سے ڈی.جی.خان (M5)
فاصلہ: 84 کلومیٹر

مقام: ڈی.جی. خان سے ککڑ (M6)
فاصلہ: 467 کلومیٹر

مقام: کککڑ سے کراچی، بذریعہ کیرتھر نیشنل پارک (M7)
فاصلہ: 280 کلومیٹر

اس وقت کراچی سے لاہور پہنچنے کے لیے بذریعہ روڈ سفر کیا جائے تو تقریباً 1400 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ اس طویل فاصلے پر عام مسافر کو بھی 18 گھنٹے لگتے ہیں۔ ایسے میں یہ منصوبہ کافی اچھا معلوم ہوتا ہے جس سے کراچی اور لاہور کے درمیان فاصلہ کم ہو کر 1150 کلومیٹر ہوجائے گا۔

ہم نے اس منصوبے کو گوگل میپس کے ذریعے مزید واضح کیا ہے تاکہ ہمارے قارئین موجودہ رستہ اور نئے موٹر وے میں باآسانی تقابل کرسکیں۔

Lahore Karachi Motorway Plan Pakistan

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.