پاک ویلز کے ذریعے موٹر بائیکس کی خرید و فروخت اور بھی آسان!

0 293

پاک ویلز کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی خرید و فروخت کا جدید اور آسان ترین ذریعہ فراہم کرے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم پاک ویلز ڈاٹ کام کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے پر سرگرداں ہے کہ جہاں نئی اور پرانی گاڑیوں سے لے کر موٹر بائیکس تک سب ہی کچھ دستیاب ہو۔ چاہے آپ اپنے خاندان کے لیے گھریلو گاڑی لینا چاہیں یا پھر اپنی پرانی گاڑی فروخت کرنا چاہیں، تمام کام پاک ویلز پر باآسانی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ موٹر سائیکل کے شوقین ہیں تو پاک ویلز پر موجود خصوصی زمرے پر ضرور نظر ڈالیے کہ جہاں نت نئی اور استعمال شدہ موٹر بائیکس موجود ہیں۔

گزشتہ مالی سال 2014-15 میں مجموعی طور پر فروخت ہونے والی موٹر بائیکس کی تعداد 766,733 رہی جو کہ پچھلے سال یعنی 2013-14 میں 772,046 تھی۔ موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے رواں سال بھی کافی خوش آئندہ رہا۔ ایک طرف یاماہا جاپان نے ایک بار پھر پاکستان میں قدم رکھا تو دوسری طرف ایٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکل کے کارخانوں پر 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا۔ اس سے اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ اس شعبے میں نئی اداروں کی آمد نے پہلے سے موجود اداروں کو بھی نئی سرمایہ کاری اور بہتر مصنوعات کی فراہمی پر راغب کیا۔یوں پاکستان میں موٹر بائیک کی مارکیٹ مزید وسیع ہورہی ہے اور صارفین کے پاس بہتر انتخاب کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔

پاک ویلز کو گاڑیوں و موٹر سائیکل کے شعبے میں نمایاں مقام دلوانے میں بائیکس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اسی لیے ہم نے موٹر بائیکس کے لیے خصوصی زمرہ بنایا جہاں خرید و فروخت کرنے والے جمع ہوسکیں اور غیر ملکی و مقامی تیار شدہ موٹر سائیکل کی لین دین کرسکیں۔ یہ خصوصی زمرہ دو حصوں نئی بائیکس اور استعمال شدہ بائیکس میں منقسم ہے۔ آئیے باری باری ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

نئی بائیکس

یہاں تلاش (Search)، بائیکس کا موازنہ(Bike Comparisons)، تبصرے (Reviews)اور قیمت (Prices) کے ذیلی زمرے موجود ہیں۔

تلاش (Search)
یہاں مقامی طور پر تیار ہونے والی نئی موٹر بائیکس کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ پلے صفحے پر آپ کو مشہور بائیکس نظر آئیں گی جنہیں ہمارے اکثر صارفین کی جانب سے دیکھا گیا۔ یہاں آپ بائیک بنانے والے ادارےکے نام، بائیک کے ماڈل اور قیمت سے بھی بائیک تلاش کرسکتے ہیں۔

بائیکس کا موازنہ (Bike Comparisons)
یہ ان لوگوں کے لیے اتنہائی مفید سہولت ہے جو نئی موٹر سائیکل خریدتے وقت کشمکش کا شکار رہتے ہیں۔ یہاں آپ تین مختلف بائیکس کو منتخب کر کے ان کے درمیان تکنیکی و غیر تکنیکی تمام تفریقات دیکھ سکتے ہیں۔

new bike compare 1

تبصرے (Reviews)
یہ ہمارے خصوصی زمرے کا ایک اور مفید حصہ ہے۔ یہاں موٹر بائیکس کے صارفین اپنے تجربات شائع کرتے ہیں۔ یہاں موجود غیرجانبدارانہ تبصروں سے نئی بائیک خریدنے والوں کو فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے۔ نئی موٹر سائیکل خریدنے سے پہلے اس کے صفحے پر جائیں اور وہاں موجود تبصرے پڑھ لیں تاکہ اس کی اچھائیوں اور برائیوں کا پتہ چل سکے اور مستقبل میں آپ کسی دھوکے کا شکار ہونے سے بچ جائیں۔

new bike reviews 1

قیمت (Prices)
یہاں آپ موٹر بائیکس کی تازہ قیمتیں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

استعمال شدہ بائیکس

یہاں تلاش (Search)، خصوصی بائیکس (Featured) اور برائے فروخت (Sell)کے زمرے موجود ہیں۔

تلاش (Search)
یہاں آپ اپنی مطلوبہ موٹر سائیکل کا نام لکھ کر یا فہرست میں موجود کسی بھی بائیک کا نام منتخب کر کے اس بائیک کے لیے مختص صفحے پر پہنچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ ماڈل، قیمت اور شہر منتخب کر کے بھی فروخت کے لیے دستیاب استعمال شدہ بائیکس دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں آپ یکساں موٹر سائیکل بھی تلاش کرسکتے ہیں جیسے اسپورٹس بائیک، اسکوٹر، کروزر وغیرہ۔

خصوصی بائیکس (Featured)
اس صفحے پر آپ بہترین اور منفرد موٹر بائیکس دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہمارے ایک فروخت کاروں اور خریداروں کے لیے مخصوص ہے جو پاک ویلز کے صارفین کے لیے بہترین ڈیل پیش کرتے ہیں۔ اس صفحے پر آپ اپنی پسند کی موٹر بائیک بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

used bike feature

برائے فروخت (Sell)
اگر آپ اپنی موجودہ موٹر سائیکل فروخت کرنا چاہتے ہیں تو یہ صفحہ آپ ہی کے لیے ہے۔ یہاں اپنی بائیک کی تفصیلات اور رابطے کا نمبر درج کریں اور آپ کا اشتہار لاکھوں لوگوں تک پہنچنے کے لیے تیار ہوجائے گا۔ اس حصے کو غیر متعلقہ اشتہارات سے پاک رکھنے کے لیے آپ کے دیئے گئے موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس بھی کیا جائے گا جس کے بعد آپ کا اشتہار یہاں ظاہر ہوگا۔

used bike sell

اگر آپ موٹر سائیکل کی خرید و فروخت کرتے ہیں تو پاک ویلز پر موجودہ خصوصی بائیک سیکشن آپ ہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہاں آپ کو بائیکس کی تمام اقسام دستیاب ہوں گی اور یہاں موجود سہولیات کو اپنی ترجیحات کے مطابق استعمال کر کے مطلوبہ بائیک بہت ہی آسانی سے خرید اور بیچ سکیں گے۔

موٹر سائیکل کی اقسام

Motorcycle | Sport Bike | ATV | Scooter | Chopper | Trail Bike | Heavy Bikes | Dirt Bikes

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.