نان ہائبرڈ کرولا کراس لانچ کر دی گئی – فیچرز و دیگر خصوصیات

0 18,976

انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے ہائبرڈ ماڈل کے بعد اپنی کراس اوور ایس یو وی کرولا کراس کا پیٹرول ماڈل بھی لانچ کر دیا ہے۔ اس نان ہائبرڈ ماڈل کے دو ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ جن میں 1.8 اور 1.8 ایکس شامل ہیں۔ کمپنی نے اس سے قبکل دسمبر 2023 میں پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبرڈ کرولا کراس لانچ کی تھی جبکہ اس سے پہلے کمپنی CBU یونٹس فروخت کر رہی تھی۔

فیچرز و دیگر تفصیلات

نئی نان ہائبرڈ کرولا کراس کے دونوں ویرینٹس کے فیچرز و دیگر نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

سائز

ہائبرڈ ماڈل کی طرح یہ پیٹرول ویرینٹ بھی 4460 ملی میٹر لمبی، 1825 ملی میٹر چوڑی، 1620 ملی میٹر اونچی جبکہ وہیل بیس 2640 ملی میٹر ہے۔ گاڑی کی گراؤنڈ کلیئرنس 161 ملی میٹر ہے۔ یعنی کہ سائز کے لحاظ سے نئے ماڈل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

نئے ماڈل میں 1798 سی سی 2ZR-FE پٹرول انجن دیا گیا ہے، جو 6400 RPMs پر 138 ہارس پاور اور 4000 RPMs  پر 172 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سی وی ٹی ٹرانسمشن کے ساتھ آتا ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی 215/60/R17  ٹائروں اور 17 انچ کے الائے رمز کے ساتھ آتی ہے۔ ایکس ویریئنٹ (ٹاپ ویرینٹ) میں ہیڈلائٹسب بائی بیم ایل ای ڈی ہیں جبکہ بیس ویرینٹ میں ہیلوجن ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں میں ڈی آر ایلز اور فالو می ہوم آپشن کے ساتھ آٹو لائٹ سسٹم ہے۔ اسی طرح، ٹاپ ویرینٹ میں بریک لیمپ ایل ای ڈی اور بیس میں ہیلوجن ہیں۔ ٹاپ ویرینٹ ایل ای ڈی فوگ لیمپ کے ساتھ آتا ہے جو بیس ون میں دستیاب نہیں ہیں۔

دونوں ویرینٹس میں سائیڈ ویو مررز الیکٹرک + آٹو + سائیڈ + سائیڈ ٹرن سگنل ہیں جس میں باڈی کلر ڈور ہینڈلز ہیں۔ ایکس ویرینٹ میں فرنٹ گرل سیاہ رنگ کی ہے جبکہ بیس ویرینٹ میں میٹریل بلیک ہے۔ مزید برآں، ٹاپ ویرینٹ بلیک روف ریلز کے ساتھ آتا ہے جو کہ بیس ویرینٹ میں نہیں دی گئی۔

دونوں ویرینٹس شارک فن اینٹینا، ڈے اینڈ نائٹ انسائیڈ رئیرویو مرر اور بیک مانیٹر کے ساتھ آتے ہیں۔

انٹیرئیر

ٹاپ ویرینٹ میں ریئر AC وینٹ کے ساتھ ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول ہے جبکہ بیس ویرینٹ میں سنگل زون کلائمیٹ کنٹرول ہے ریئر AC وینٹ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ دونوں ویرینٹس میں ملٹی انفارمیشن ڈسپلے 4.2 انچ کا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پش سٹارٹ، سمارٹ انٹری آپشنز، اور EPS ٹیلٹ + ٹیلی سکوپ سٹیئرنگ جیسے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں۔ تاہم، ٹاپ ویرینٹ میں سٹیئرنگ میٹریل 3 اسپوک لیدر ہے جبکہ بیس ویرینٹ میں 3 سپوک یوریتھین ہے۔

ٹاپ ویرینٹ میں سٹیرنگ میں MID + آڈیو + ٹیلی فون + وائس کنٹرول + کروز کنٹرول کے سوئچز ہیں جبکہ بیس ویرینٹ میں کوئی کروز کنٹرول سوئچ نہیں ہے، یعنی اس ویرینٹ میں یہ آپشن غائب ہے۔ کمپنی صرف ٹاپ ویرینٹ میں مون روف پیش کر رہی ہے۔

1.8 ایکس ویرینٹ میں انفوٹینمنٹ سسٹم میں 9 انچ کا کپیسیٹیو ڈسپلے ہے جبکہ دوسرے ویرینٹ میں 7 انچ کیپسیٹیو ڈسپلے ہے۔ دونوں ویرینٹ میں بلوٹوتھ، یو ایس بی، ایم آئی سی، وائی فائی ریڈی، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ کے ساتھ ساتھ وائی فائی پیئرنگ اور رئیر کیمرہ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

سیفٹی فیچرز

دونوں ویرنٹس میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) + ایمرجنسی بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD) + بریک اسسٹ (BA)، ایمرجنسی بریک سگنل، ٹریکشن کنٹرول، وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول (VSC)، ہل اسٹارٹ اسسٹ، 7 ایئر بیگز، اموبائلائزر، آئسوفکس چائلڈ جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔

رنگ

پیٹرول ماڈل ریڈ میکا میٹالک، سپر وائٹ، ایٹیٹیوڈ بلیک، سیلسٹائٹ گرے، ڈارک بلیو میکا میٹالک، اور میٹل اسٹریم میٹالک میں دستیاب ہے۔

نان ہائبرڈ کرولا کراس کے آفیشل فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.