لوکل مینوفیکچررز کی جانب سے آفر کی گئی کار وارنٹی – ایک کمپیریزن

0 2,831

آج ہم پاکستان میں مختلف مینوفیکچررز کی جانب سے آفر کی جانے والی کار وارنٹی کا کمپیریزن لائے ہیں۔ کئی پاک ویلرز نے اس بارے میں پوچھا تھا، تو یہ رہی اس کی تفصیل۔

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC):

ٹویوٹا انڈس موٹرز (IMC) 1,00,000 کلومیٹرز یا 3 سال کی وارنٹی پیش کرتا ہے۔ کمپنی پاکستان میں سب سے پرانے کار مینوفیکچررز میں سے ایک ہے اور سالوں سے لوکل مارکیٹ میں راج کر رہی ہے۔

ہونڈا اٹلس:

ہونڈا اٹلس 3 سال یا 75,000 کلومیٹرز دیتا ہے، جس کا مطلب ہے دورانیہ تو اتنا ہی ہے لیکن کلومیٹرز میں یہ اپنے سب سے بڑے مقابل ادارے ٹویوٹا انڈس سے کم وارنٹی دیتا ہے۔

پاک سوزوکی:

پاکستان کی تیسری سب سے پرانی کمپنی پاک سوزوکی ہے، اور یہ مختلف گاڑیوں پر دو قسم کی وارنٹیز پیش کرتی ہے۔ پہلی قسم کی وارنٹی 40,000 کلومیٹرز یا 2 سال ہے جبکہ دوسری 3 سال یا 60,000 کلومیٹرز ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی اپنے مقابل اداروں یعنی ٹویوٹا اور ہونڈا سے کہیں پیچھے ہے۔

کِیا لکی موٹرز:

اس کے علاوہ کِیا لکی موٹرز 4 سال یا 1,00,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتی ہے، یعنی یہ وقت کے لحاظ سے ہونڈا اور ٹویوٹا سے زیادہ وارنٹی فراہم کرتی ہے۔

ہیونڈائی نشاط موٹرز:

کِیا کی طرح ہیونڈائی نشاط موٹرز بھی 4 سال یا 1,00,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتا ہے۔ یعنی نئے ادارے پرانی کمپنیوں سے کہیں زیادہ وارنٹی دے رہے ہیں۔

پروٹون الحاج پاکستان:

پروٹون الحاج آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی ‏2016-2021 کے تحت پاکستان میں آنے والا ایک اور نیا ادارہ ہے۔ یہ 5 سال یا 1,50,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتا ہے، یعنی یہ دورانیے اور کلومیٹرز دونوں کے لحاظ سے پاکستان کے دوسرے تمام اداروں سے زیادہ کی وارنٹی دیتا ہے۔

‏MG موٹرز:

ایک اور نئی کمپنی MG موٹرز ہے جو 4 سال اور 1,00,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتا ہے، بالکل کِیا اور ہیونڈائی کی طرح۔ لگتا ہے کہ یہ مارکیٹ میں اسٹینڈرڈ بن چکی ہے۔

ریگل آٹوموبائلز:

اگر ریگل آٹوموبائلز کی طرف آئیں تو کمپنی 3 سال یا 60,000 کلومیٹرز کی وارنٹی دیتی ہے۔

چنگان پاکستان:

چنگان پاکستان، جو ایلسوِن کی لانچ کے ساتھ لوکل مارکیٹ میں زبردست انٹری دے چکا ہے، بھی 60,000 کلومیٹرز یا 3 سال کی وارنٹی دیتا ہے، جو بھی پہلے مکمل ہو جائے۔

نوٹ:

اوپر کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی یہ تمام کار وارنٹیز بلاشبہ زبردست ہیں۔ ایک طرف کچھ ادارے پرانے مینوفیکچررز سے زیادہ وارنٹی پیش کر رہے ہیں، جبکہ کچھ نئے ادارے بھی ہیں جو کم وارنٹی دے رہے ہیں۔ لیکن یہ تمام آفرز مقامی صارفین کے لیے بہترین ہیں، کیونکہ اس کے نتیجے میں انہیں یقین دہانی ہوتی ہے کہ وہ مرمت کے لیے اپنی گاڑی کار ڈیلرشپس کے پاس واپس لا سکتے ہیں۔

ان وارنٹی آفرز کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے؟ نیچے کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات ہمارے ساتھ شیئر کیجیے۔

مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.