آئرن مین کی آؤڈی ای-ٹرون جی ٹی جلد ہی لانچ کر دی جائے گی!

0 4,405

انٹرنیشنل میڈیا کی خبروں کے مطابق آؤڈی ای-ٹرون GT جلد ہی عالمی مارکیٹ میں آ جائے گی، یہ وہی گاڑی ہے جو ‘ایونجرز اینڈ گیم’ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کے کردار آئرن مین نے چلائی تھی۔ لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہوگی، 1,10,244 سے 1,83,656 ڈالرز تک، جو اس گاڑی کے بہترین RS ورژن کی ہوگی۔ یعنی اس کا مطلب ہے کہ آپ کو یہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے آئرن مین جیسا امیر ہونا پڑے گا۔

لیکن اس الیکٹرک کار کی یہ قیمت جائز بھی لگتی ہے کیونکہ یہ 6.6 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرے گی۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے مارویل کی فلم میں اس نئی بیٹری سے چلنے والی GT کا ابتدائی پروٹوٹائپ چلایا تھا، جہاں انہوں نے ارب پتی صنعت کار ٹونی اسٹارک کا کردار ادا کیا تھا جو آئرن مین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ہالی ووڈ اسٹار نے یہی گاڑی فلم کے پریمیئر پر بھی چلائی تھی اور اس کے ساتھ تصویریں کھنچوائی تھیں۔

ممکنہ لانچ:

خبریں بتاتی ہیں کہ جرمن ادارہ آئندہ بہار میں اس جاندار گاڑی کی لانچ کے لیے تیار ہے۔ یہ گاڑی دو ویرینٹس میں آئے گی۔

آؤی کا نعرہ ہمیشہ سے ‘Vorsprung Durch Technik’ رہا ہے جس کا مطلب ہے ‘ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل کی جانب پیش قدمی’۔ نئی GT بلاشبہ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے، یہی وجہ تھی کہ یہ مارویل یونیورس کا حصہ بنی۔ کمپنی کے مطابق نئی GT کار 1950، 1960 اور 1970 کی دہائی کی گرینڈ ٹراؤزرز سے متاثر ہے۔

الیکٹرک گاڑی لو پروفائل اور ایروڈائنامک صورت رکھتی ہے جس کا پچھلا حصہ چوڑا چکلا ہے اور انجن بھی جاندار ہے۔ یہ مشین صلاحیت اور حُسن کا امتزاج ہے۔

پاکستان میں آؤڈی ای-ٹرون:

آؤڈی پاکستان نے مارچ 2020 میں اپنے کراچی شوروم پر ای-ٹرون کواٹرو SUV لانچ کی تھی۔ اسی مہینے کمپنی یہ گاڑی لاہور بھی لائی۔

آل-الیکٹرک پروڈکشن SUV، ای-ٹرون خالصتاً بیٹری پاور سے چلتی ہے، ایندھن جلانے سے مکمل طور پر بے نیاز۔ یہ دو الیکٹرک موٹرز کی طاقت رکھتی ہے، ہر ایکسل پر ہے؛ دونوں مل کر 308HP اور 561Nm کا ٹارک دیتی ہیں؛ یوں ای-ٹرون صرف 6.6 سیکنڈوں میں 0 سے 100 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار پا لیتی ہے۔

یہ موٹریں 95.3 kWh لیتھیئم-آیون بیٹری پیک سے لیس ہیں جو ای-ٹرون کو 417 کلومیٹرز فی کی WLTP ریٹڈ رینج دیتا ہے۔ گو کہ آؤڈی 276 سے 300 کلومیٹر کی حقیقی رینج کا دعویٰ کرتا ہے۔ جہاں تک چارجنگ کا معاملہ ہے تو یہ 150.0-Kw DC فاسٹ چارجرز کا استعمال کر سکتی ہے کہ جو اسے 10 منٹ میں تقریباً 80 کلومیٹرز تک چلنے کی سہولت دیتی ہے اور 30 منٹ میں 260 کلومیٹرز کی رینج۔ روایتی 240 وولٹ کا آؤٹ لیٹ استعمال کرنے والے ای-ٹرون کو تقریباً 9 گھنٹوں میں مکمل چارج کرنے کے قابل ہوں گے۔

آؤڈی ای-ٹرون کی قیمت:

آؤڈی ای-ٹرون کی موجودہ قیمت 1,67,50,000 روپے ہے۔

پاک ویلز کی جانب سے ای-ٹرون کا ریویو خود اس کے ایک مالک کی نظر سے دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.