“ایم جی ایچ ایس کومپیکٹ ایس یو وی سیگمنٹ میں بہترین گاڑی ہے” – مالک کا ریویو

0 6,541

ہم ایک مرتبہ پھر ایک مالک کی نظر سے ریویو کے ساتھ حاضر ہیں اور آج ہم حال ہی میں لانچ ہونے والے MG HS کا ریویو کر رہے ہیں۔ یہ گاڑی کومپیکٹ SUV سیگمنٹ میں ایک اور نئی انٹری ہے اور خریداروں میں واقعی بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

کئی لوگوں نے اس گاڑی کے ریویو کا کہا تھا، اس لیے ہم اسے لے کر حاضر ہیں۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

یہ گاڑی 1.5L ٹربو چارجڈ انجن، 7-اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) کے ساتھ ہے۔ مالک کے مطابق DCT کے میں ایک مسئلے کی خبریں ہیں لیکن انہیں اب تک اس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

خریداری کا فیصلہ اور قیمت:

انہوں نے ہمیں بتایا کہ شروع میں وہ کِیا اسپورٹیج خریدنا چاہ رہے ہیں تھے، پھر ہیونڈائی ٹوسان کی لانچ کی خبریں آئیں تو انہوں نے انتظار کرنے کا فیصلہ کیا۔ پھر MG HS کی لانچ کی خبر آئی اور اس گاڑی کا جائزہ لینے، فیچرز چیک کرنے اور ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد انہوں نے اسی کو خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے اسے اپنی مقابل گاڑیوں کے ساتھ کمپیئر کیا اور اسے ان میں سب سے بہتر پایا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کی بلڈ کوالٹی شاندار ہے اور اس میں اسپورٹیج اور ہیونڈائی سے کہیں زیادہ آپشنز ہیں۔ مالک کے مطابق MG کا نام بھی ان کے لیے کافی ریلائبل تھا کیونکہ یہ کافی پرانا برٹش برانڈ ہے اور اس وقت ایک مستحکم چینی ادارے SAIC کی ملکیت ہے۔

مالک نے یہ گاڑی 54,85,00 روپے میں خریدی ہے۔

نمایاں فیچرز:

مالک کے مطابق اس گاڑی کا بہترین فیچر ایڈوانس ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم (ADAS) ہے، جو پاکستان میں کسی دوسری گاڑی میں موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس کے علاوہ ایڈاپٹو کروز کنٹرول، 360 کیمرا، لَین اسسٹ اور ٹریفک جام اسسٹ فیچر بھی ہیں جو سب زبردست ہیں۔” یہ گاڑی ڈائنامک کلسٹر بھی رکھتی ہے، جو ڈرائیور کی زندگی کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

‏MG HS کی سیفٹی:

مالک سمجھتے ہیں کہ MG HS لوکل مارکیٹ میں موجود محفوظ ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “اس میں 6 ایئر بیگز ہیں جبکہ کِیا اور ہیونڈائی صرف 2 ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہیں۔”

فیول ایوریج:

مالک نے ہمیں بتایا کہ یہ گاڑی شہر کے اندر 11 سے 12 کلومیٹرز فی لیٹر دے رہی ہے، جبکہ وہ اسے ابھی تک لمبے روٹ پر نہیں لے گئے۔

ویرینٹ کمپیریزن:

‏MG HS صرف فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) ویرینٹ میں آتی ہے، اور اسپورٹیج اور ٹوسان کے FWD ویرینٹس سے زیادہ مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “لیکن یہ گاڑی ان دونوں گاڑیوں سے کہیں زیادہ فیچرز اور آپشنز رکھتی ہے، جیسا کہ ambient لائٹ، 6-وے سیٹ موومنٹ، ہیٹڈ سیٹس وغیرہ، یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ گاڑی خریدی۔”

‏MG HS کی انفارمیشن اسکرین:

اسٹیئرنگ اسکرین سفر، مجموعی ڈرائیو، بیٹری ہیلتھ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ، ڈجیٹل اسپیڈ اور کار رینج کی معلومات ظاہر کرتی ہے۔

‏MG HS کا ہیڈ یونٹ:

ڈيش بورڈ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ ایک فلوٹنگ اسکرین رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں نیوی گیشن ہے جو اینڈرائیڈ آٹو کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔

‏MG HS میں بیٹھنے کی گنجائش:

مالک کے مطابق اس گاڑی کی سیٹیں زبردست کشننگ کی وجہ سے بہت آرام دہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “تین افراد پچھلی سیٹوں پر آرام سے بیٹھ سکتے ہیں؛ اس لیے یہ ایک اچھی فیملی گاڑی ہے۔”

آفٹر سیلز اور پارٹس کی دستیابی:

مالک نے ہمیں بتایا کہ MG ایک سال کی مقرر مینٹی نینس پیش کرتا ہے کیونکہ وہ ایک ابتدائی کسٹمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “پارٹس لاہور میں کمپنی کی ڈیلرشپ پر باآسانی دستیاب ہیں۔”

انہیں گاڑی اتنی جلدی کیسے مل گئی؟

مالک نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے دو MG HS بُک کی تھیں؛ ایک فوراً دستیاب تھی جو انہوں نے لے لی۔ مالک نے کہا کہ “جبکہ دوسری گاڑی فروخت ہو چکی تھی۔ اس لیے مجھے چند مہینوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔”

‏MG HS کی ری سَیل:

مالک سمجھتے ہیں کہ اس گاڑی کی ری سَیل ویلیو بہت اچھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ “MG گروپ مزید 3S ڈیلرشپس کا اعلان کر رہا ہے، اس کے پارٹس دستیاب ہیں اور قیمت مناسب ہے؛ اس لیے اس گاڑی کی ری سَیل اچھی ہوگی۔”

رجسٹریشن فیس:

مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی رجسٹریشن کے لیے 90,000 روپے ادا کیے اور سالانہ ٹوکن فیس 10 سے 12 ہزار روپے ہے۔

‏MG HS کی معلوم خامیاں:

مالک کے مطابق اس کی معلوم خامیوں میں ٹرانسمیشن میں لیگ ہونا اور DCT کے مسائل ہیں۔ “DCT پارٹس خاصے مہنگے ہیں اور یہ ایک اہم مسئلہ ہے؛ لیکن میں نے ابھی تک اس مسئلے کا سامنا نہیں کیا۔”

‏MG HS کے ڈرائیونگ موڈز:

یہ گاڑی چار ڈرائیونگ موڈز رکھتی ہے: اسپورٹس، نارمل، ایکو اور کسٹم۔ یہ گاڑی اسٹیئرنگ ویل پر سپر اسپورٹ موڈ بٹن رکھتی ہے، جسے دبانے پر گاڑی کا رسپانس، تھروٹل اور گیئرشپفٹ اسپورٹس موڈ میں چلا جائے گا۔

سسپنشن اور گراؤنڈ کلیئرنس:

مالک اس گاڑی کے سسپنشن سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “لوکل سڑکوں کے حساب سے گاڑی کی گراؤنڈ کلیئرنس بھی بہترین ہے۔”

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.