“ٹویوٹا وِٹز خواتین کے لیے بنی ہے۔” – مالک کا ریویو

0 16,066

جی ہاں، آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے۔ دوسری جنریشن کی ٹویوٹا وِٹز کے مالک، جو خود ایک ماحولیاتی انجینیئر ہیں، سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان میں خواتین ڈرائیورز کے لیے بہترین گاڑی ہے۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کیوں؟ اس کے لیے نیچر مکمل ریویو پڑھیں۔

خریداری اور قیمت

مالک نے ستمبر 2016 میں ٹویوٹا وِٹز کا F ویرینٹ 10 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

خریداری کے عمل پر بات کرتے ہوئے مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ وہ 10 سے 11 لاکھ روپے کی رینج میں ایک چھوٹی لیکن طاقتور ہیچ بیک خریدنا چاہتے تھے۔ ان کے سامنے ہونڈا سٹی، سوزوکی کلٹس، ٹویوٹا وٹز اور سوزوکی ویگن آر کے آپشن تھے۔ لیکن انہوں نے وٹز کا انتخاب کیا کیونکہ یہ آٹومیٹک تھی اور کئی زبردست فیچرز کے ساتھ 1000cc کا انجن بھی رکھتی تھی۔

انجن کی کارکردگی

مالک کو اس دوسری جنریشن کی وٹز کے مقابلے میں پہلی جنریشن کے انجن کی پرفارمنس کو زیادہ پسند ہے۔ پہلی جنریشن کی وٹز کے مقابلے میں یہ گاڑی ذرا انڈر پاورڈ لگتی ہے۔

فیول ایوریج

مالک کہتے ہیں کہ وہ شہر میں ڈرائیونگ کے دوران وٹز ویرینٹ F سے 11 سے 12 کلومیٹرز فی لیٹر کا مائلیج پاتے ہیں۔ لمبے روٹ پر فیول ایوریج 16 سے 16.5 کلومیٹرز فی لیٹر تک چلا جاتا ہے۔

سیفٹی

مالک کی رائے میں دوسری جنریشن کی وٹز کا ویرینٹ F پاکستان کی محفوظ ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ گاڑی اپنے تمام مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لیے آٹھ ایئر بیگز کی حامل ہے۔

انٹیریئر

تمام مسافروں کے لیے نرم اور آرام دہ نشستوں، بڑے لیگ رُوم اور ہیڈ ریسٹس کے ساتھ ٹویوٹا وٹز آرام دہ سفر کے لیے ہی بنی ہے۔ مالک اور ان کا خاندان اس چھوٹی سی گاڑی میں اتنے کمفرٹ لیول کو سراہتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ گاڑی کئی اسٹوریج کمپارٹمنٹس، ڈرائیور کی سائیڈ پر ایک وینِٹی مرر اور گاڑی میں بچے کی سیٹ لگانے کے لیے ISOFIX پوائنٹس رکھتی ہے۔ ان فیچرز کو ذہن رکھتے ہوئے مالک کہتے ہیں کہ ٹویوٹا نے یہ وٹز خواتین کے لیے بنائی ہے۔

‏AC کی پرفارمنس

مالک کے مطابق ٹویوٹا وِٹز کے AC کی پرفارمنس ہونڈا سوِک جتنی اچھی ہے۔ یہ AC تب بھی بہترین کام کرتا ہے جب گاڑی پانچ مسافروں سے مکمل بھری ہوئی ہو۔

گراؤنڈ کلیئرنس اور سسپنشن

مالک ٹویوٹا وٹز کی گراؤنڈ کلیئرنس سے خوش نہیں ہیں اور اسپیڈ بریکر ان کے لیے ڈراؤنے خواب کی طرح ہیں۔ دوسری جانب مالک اس کے سسپنش سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ “اس گاڑی کا سسپنشن آؤٹ کلاس ہے۔”

مینٹی نینس

یہ گاڑی بہت زیادہ مینٹی نینس نہیں مانگتی۔ مالک کہتے ہیں کہ آئل چینج پر صرف 2,500 روپے خرچ ہوتے ہیں، جبکہ ٹیوننگ پر 3,000 لگتے ہیں۔

پارٹس کی دستیابی

ٹویوٹا وٹز کے استعمال شدہ امپورٹڈ پارٹس باآسانی لوکل مارکیٹ میں ملتے ہیں۔ جہاں تک ان کی قیمت کا تعلق ہے تو کچھ پارٹس سستے ہیں اور کچھ ذرا مہنگے۔

ٹویوٹا وٹز کی خوبیاں اور خامیاں

خوبیاں

  • تمام مسافروں کے لیے محفوظ سفر
  • اسٹوریج کی کافی گنجائش
  • آرام دہ گاڑی
  • بہترین سسپنشن
  • مینٹین رکھنا آسان
  • ہموار سی شکل و صورت
  • ری سَیل کے حوالے سے اچھی سرمایہ کاری

خامیاں

  • رُکی حالت میں وائبریشن
  • کیٹالیٹک کنورٹر جام ہونے کی صورت میں شور
  • کمزور انجن، جو وقت کے ساتھ سِیز ہو جاتا ہے

ٹویوٹا وٹز پر آخری بات

دوسری جنریشن کی ٹویوٹا وٹز کے مالک اتنا بجٹ رکھنے والے ہر شخص کو تجویز کرتے ہیں کہ وہ یہ 1000cc کی گاڑی خریدے، جو محفوظ اور آرام دہ ہے۔ یہ ایک چھوٹی گاڑی ہے جو کئی زبردست فیچرز رکھتی ہے۔

وڈیو دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.