گاڑیوں کی سیلز میں 65 فیصد کمی – پاما رپورٹ
پاکستانی آٹو انڈسٹری کی بات کریں تو موجودہ معاشی حالات نے صنعت کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہاں تک کہ کورونا نے آٹو انڈسٹری کو اتنا متاثر نہیں کیا تھا جتنا کہ موجودہ بدحالی نے متاثر کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاڑیوں کی سیلز گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے، یعنی کہ سیلز میں 65 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسویسی ایشن (پاما) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی سیلز میں گزشتہ ماہ جنوری میں 36 فیصد کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جنوری میں10867 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ دسمبر 2022 میں یہ تعداد 17012 تھی۔ اس کے علاوہ پیسنجر گاڑیوں کی فروخت میں 56 فیصد جکمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں 6021 کمی دیکھی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں یی تعداد 13780 تھی۔
کمپنی کے لحاظ سے سیلز میں کمی
ٹویوٹا انڈس کی سیل میں 26 کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 3570 جبکہ دسمبر میں 2823 گاڑیاں فروخت کیں۔
اسی طرح ہنڈا اٹلس کاروں کی سیل کی بات کریں تو کمپنی کی سیل میں بھی 30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ ہنڈا نے جنوری میں 2704 یونٹس فروخت کیے جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 2079 یوںٹس تھی(ماہ بہ ماہ اضافہ: 30 فیصد)
پاک سوزوکی موٹرز کمپنی (PSMC) کی سیلز میں حیران کن طور پر ریکارڈ 74 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 2946 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 11342 تھی۔(ماہ بہ ماہ کمی: 11 فیصد)
دوسری جانب ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں ریکارڈ 81 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ گزشتہ ماہ جنوری میں کمپنی نے 1140 یونٹس فروخت کیے جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 631 تھی۔
خیال رہے کہ دیگر کمپنیز بشمول کیا لکی موٹرز، ماسٹر چنگان موٹرز، ریگل موٹرز، ایم جی موٹرز اور الحاج پروٹون پاما ممبرز نہیں ہیں۔ لہذا ان گاڑیوں کے سیلز رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔
گاڑیوں کے لحاظ سے سیلز میں کمی
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کے 44 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 534، سوزوکی ویگن آر کے 671، سوزوکی سوئفٹ کے 504، سوزوکی بولان کے 556 اور سوزوکی راوی کے 628 یونٹس فروخت کیے۔
ٹویوٹا انڈس نے کرولا اور یارِس کے 1719 یونٹس اور فارچیونر اور ہائی لکس کے 1851 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈا اٹلس نے سوک اور سٹی کے 1620 یونٹس اور BR-V کے 1084 یونٹس فروخت کیے۔
ہنڈائی نشاط نے ایلانٹرا کے 173 یونٹس، سوناٹا کے 191 یونٹس، پورٹر کے 156 یونٹس، اور ٹوسان کے 620 یونٹس فروخت کیے ہیں۔
مندرجہ بالا تمام سیلز کا ماہ بہ ماہ موازنہ ہے۔