ہیونڈائی سانٹا فے سمارٹ بمقابلہ سانٹا فے سگنیچر – تفصیلی جائزہ

0 8,162

ہیونڈائی نشاط نے پاکستان میں چند روز قبل پاکستان میں اپنی نئی ایس یو وی ہیونڈائی سانٹا فے کے ویرینٹس سمارٹ اور سگنیچرلانچ کیے۔ اس بلاگ میں ہم دونوں ویرینٹس کا تفصیلی موازنہ لے کر آئے ہیں۔

انجن

دونوں گاڑیوں میں 6 سپیڈ ٹرانسمشن کیساتھ 1600 سی سی GDi HEV انجن دیا گیا ہے۔

پاور

دونوں گاڑیوں میں دئیے گئے انجن 132 ہارس پاور اور 265 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔

ایکسٹیرئیر

ہیوںڈائی سانٹا فے سمارٹ میں ایم ایف آر ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دئیے گئے ہیں جبکہ سگنیچر ویرینٹ میں پروجیکشن ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس دئیے گئے ہیں۔ مزید اس ویرینٹ میں پاور ٹیل گیٹ بھی دئیے گئے ہیں۔

ڈرائیونگ ڈائنامکس

سمارٹ ویرینٹ میں فرنٹ وہیل ڈرائیو جبکہ سگنیچر میں آل وہیل ڈرائیو جیسے آپشن موجود ہیں۔ اسی طرح دونوں ویرینٹس میں سمارٹ، ایکو اور سپورٹ ڈرائیونگ موڈز دئیے گئے ہیں۔

ڈرائیونگ موڈز

سگنیچر ویرینٹ میں ملٹی ٹیرائن موڈ (برف، مَڈ، سینڈ) دیا گیا ہے۔ یعنی ہر طرح کے سفر میں یہ گاڑی مددگار ثابت ہوگی۔

انٹیرئیر اور ٹیکنالوجی

دونوں ویرینٹس میں 12.3 انچ کے سپرویژن کلسٹر، انفارمیٹیو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ سمارٹ ویریئنٹ کی فرنٹ سیٹس میں 8 وے ایڈجسٹمنٹ اور رئیر سیٹس کے لیے 2 وے ایڈجسٹمنٹ سیٹنگ کے ساتھ پاور سیٹیں ہیں۔ دوسری طرف، سگنیچر اگلی سیٹوں کیلئے 10 وے ایڈجسٹمنٹ اور پچھلی سیٹوں کے لیے 4 وے ایڈجسٹمنٹ سیٹنگ دی گئی ہے۔ دونوں ویریئنٹس میں تمام سیٹوں کو لمبر سپورٹ حاصل ہے۔

سگنیچر ویرینٹ کی اضافی خصوصیت

سگنیچر ویریئنٹ میں ہیڈزاپ ڈسپلے، بلائنڈ سپاٹ وئیو مانیٹر اور بلائنڈ سپاٹ کولیژن وارننگ اضافی فیچرز کے طور پر دئیے گئے ہیں۔

کیا آپ کو نئی ہیونڈائی سانٹا فے پسند ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.