نئی اور پرانی سوئفٹ میں کیا فرق ہے؟

0 2,500

نئی سوئفٹ لانچ 11 سال انتظار کے بعد اب لانچ ہو چکی ہے۔ ہمیں امید نہیں تھی کہ کمپنی نئی سوئفٹ اتنے فیچرز دے گی لیکن کمپنی نے اس اکانومی ہیچ بیک کو پریمیم کار میں تبدیل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

پرانی اور نئی سوئفٹ کے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹس کے فیچرز کا موازنہ دیکھیں۔ جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں پائے جانے والے فرق کے بارے جان جائیں گے۔

سائز

نئی سوئفٹ لمبائی اور چوڑائی میں پرانی سوئفٹ سے بڑی ہے۔ پرانی سوئفٹ 3755 ملی میٹر لمبی، 1690 ملی میٹر چوڑی اور 1525 ملی میٹر اونچی تھا جبکہ نئی سوئفٹ 3845 ملی میٹر لمبی، 1735 ملی میٹر چوڑی اور 1520 ملی میٹر اونچی ہے۔

دونوں گاڑیوں کی بوٹ سپیس ایک جیسی ہے۔ پرانے ماڈل میں 268 لیٹر اور نئے ماڈل میں 265 لیٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

پرانی سوئفٹ میں نئے ماڈل کی نسبت بڑا انجن دیا گیا تھا لیکن نئے ماڈل میں دئیے گئے انجن کی پاور زیادہ ہے۔ پرانے ماڈل میں 1328 سی سی DOHC انجن دیا گیا تھا جو 89 ہارس پاور اور 114Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب نئی سوئفٹ میں 1197 سی سی K سیریز DOHC انجن دیا گیا ہے جو 83 ہارس پاور اور 113Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

نئی سوئفٹ چھوٹے انجن اور کم ٹوکن ٹیکس کے ساتھ اتنی ہی طاقت ور ہے۔

پرانی سوئفٹ کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ میں 4 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی تھی جبکہ نئے ماڈل کے ٹاپ ویرینٹ میں سپورٹس موڈ کے ساتھ سی وی ٹی ٹرانسمشن دی گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو نئی سوئفٹ پرانے ماڈل سے کہیں آگے ہے۔ اس میں انٹیگریٹِڈ ایل ای ڈی DRLs کے ساتھ آٹومیٹک ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈلائٹس، ہیلوجن فوگ لیمپ، کروم لائن کے ساتھ ایک خوبصورت ہنی کامب گرِل، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل اور ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز، ایل ای ڈی رئیر کمبینیشن رئیر لائٹس، بریک لیمپس، 16 انچ ڈائمنڈ کٹ 2 ٹون الائے، پہیے اور واشر کے ساتھ رئیر وائپر دیا گیا ہے۔

پرانی سوئفٹ میں ہیلوجن سنگل بیرل ہیڈلائٹس، ہیلوجن فوگ لیمپس، الیکٹریکل ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مِررز، 15 انچ کے الائے ویلز اور ہیلوجن بلب ریئر لائٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔ پرانے ماڈل میں DRLs، ریئر وائپر، ہیڈلائٹس میں کوئی آٹومیٹک ایڈجسٹمنٹ فیچرز اور ریٹریکٹیبل سائیڈ مررز نہیں دئیے گئے۔

انٹیرئیر

سوزوکی نے نئے ماڈل میں انٹیرئیر کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ پرانے ماڈل میں فیبرک سیٹسں، ٹلٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ایک روایتی پلاسٹک اسٹیئرنگ وہیل، مینوئل ایئر کنڈیشنگ سسٹم اور 7 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین تھی۔

نئے ماڈل میں میڈیا کنٹرول اور کروز کنٹرول بٹن، ٹلٹ اور دوربین ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ایک ماڈرن ڈی – شیپڈ لیدر سٹئیرنگ وہیل، جدید ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) کے ساتھ 3 – ٹائر انسٹرومنٹ کلسٹر ہے، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، ڈرائیور کی ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ اور 9 انچ کی اینڈرائیڈ انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین نظر آتی ہے۔

New Swift Interior

سیفٹی فیچرز

نئی سوئفٹ میں پرانے ماڈل کی نسبت زیادہ سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ گاڑی میں 6 ایئر بیگز، EBD (الیکٹرانک بریک ڈسٹری بیوشن) کے ساتھ ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم)، VSC (وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول)، ریورس کیمرہ، ہل سٹارٹ اسسٹ، رئیر پارکنگ سینسرز، ٹاپ آف دی لائن میں کروز کنٹرول جیسے فیچرز نظر آتے ہیں۔

پرانی سوئفٹ میں صرف ABS اور EBD تھی جبکہ ائیر بیگ جیسی کوئی دوسرے سیفٹی فیچرز موجود نہیں تھے۔

قیمت

جب سوزوکی نے گزشتہ سال پرانی سوئفٹ کو بند کر دیا تھا تو ٹاپ آف دی لائن DLX A/T ویریئنٹ کی قیمت 2150000 روپے تھی جبکہ نئے ماڈل کی ٹاپ ویریںٹ GLX CVT 2899000 روپے ہے۔

جی ہاں، نئی سوئفٹ کی قیمت پرانی سوئفٹ سے بہت زیادہ ہے لیکن نئے ماڈل میں بی سیگمنٹ ہیچ بیک کے لیے پاور پیک فیچرز ہیں۔ آپ کو نئی سوئفٹ کیسی لگی؟ کیا نئی کار نئی قیمت کا جواز پیش کرتی ہے؟

New Swift vs Old Swift

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.