پاکستان میں ٹیگو 4 اور 8 پرو کی پروڈکشن معطل کر دی گئی

0 2,029

گندھارا نیسان لمیٹڈ (GNL) نے اعلان کیا ہے کہ وہ سی کے ڈی (CKD) کٹس پر درآمدی پابندیوں کی وجہ سے 6 مارچ 2023 سے 10 مارچ 2023 تک Tiggo 4 اور 8 Pro کی پروڈکشن روک رہی ہے۔ یعنی گاڑیوں کی پروڈکشن ایک ہفتے کے لیے معطل رہے گی۔

پاکستان میں آٹو انڈسٹری کو ملک کے جاری معاشی چیلنجز کی وجہ سے بحران کا سامنا ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ گندھارا نیسان لمیٹڈ (GNL) جیسے بڑے آٹو اسمبلرز بھی اپنی گاڑیوں کی پیداوار کو ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یہ کمپنی پاکستان میں چیری ٹیگو4 پرو اور 8 پرو جیسی گاڑیاں تیار کرتی ہے۔

یہ خبر اس مشکل وقت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے پاکستانی آٹو انڈسٹری اس وقت گزر رہی ہے۔ مقامی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کاروں کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ صورت حال برقرار رہنے کی توقع ہے، اور اس کے نتیجے میں کئی نئے کار سازوں کو مارکیٹ سے اخراج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چیری پاکستان بھر میں کراس اوور خریداروں میں مقبول ہو چکی ہے۔ تاہم، پیداوار اور فروخت میں حالیہ کمی نے کمپنی کی ترقی کو کم کر دیا ہے۔ یہ صورت حال چیری کے لیے منفرد نہیں ہے، کیونکہ پاکستان میں کئی دیگر کار ساز اداروں کو بھی ایسے ہی چیلنجز کا سامنا ہے۔ گرتی ہوئی فروخت نے ملازمتوں اور محصولات کو بھی نقصان پہنچایا ہے جو ملک میں معاشی بحران میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

مہنگائی اور کاروں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے، کمپنیاں غیر پیداواری دنوں کا اعلان کرتی رہیں، جس کے نتیجے میں 25000 سے 300000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں ختم ہوئیں۔ انتہائی مہنگائی کے اس دور میں جب زندگی گزارنا مشکل ہے، پاکستان آٹو انڈسٹری کی تنزلی کی وجہ سے کئی ہزار افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو پاک سوزوکی نے گزشتہ 6 سے 7 مہینوں میں 40 دنوں تک پروڈکشن بند رکھی جبکہ انڈس موٹرز کمپنی نے گزشتہ سال اگست سے 53 دن تک پروڈکشن بد رکھی۔

اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جب کمپنیاں کچھ دنوں کے لیے پروڈکشن بند کر دیتی ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.